تجرباتی سافٹ ویئر
مصنع مشترکہ (shareware) سے مراد، حقوق نسخہ (copyright) کے حامل ایسے مصنعات لطیف (softwares) کی ہوتی ہے جس کی بلا معاوضہ تقسیم کاری تو کی جاتی ہے لیکن ایسا (عموماً) تجرباتی اور آزمائشی (trial) بنیادوں پر کیا جاتا ہے اور یا پھر انکا مقصد کاروباری لحاظ سے صارف کو راغب کرنے کے لیے یہ موقع فراھم کرنا ہو سکتا ہے کہ وہ مکمل فعال سافٹ ویئر خریدنے سے قبل چاہے تو مصنع مشترکہ کی مدد سے اس کی آزمائش کر سکتا ہے۔ عام طور پر ایسے مصنعات لطیف اپنی فعالیت، دستیابی اور یا پھر استعمال میں سہولت کی مکمل خدمات رکھنے کی بجائے مذکورہ بالا خصوصیات میں کسی نا کسی حد تک محدودیت کا شکار ہوتے ہیں یا یوں بھی کہہ سکتے ہیں کہ ان میں کسی حد اپنی مکمل فعالیت سے محرومی اور طرازی قیود (technical restrictions) پائی جاتی ہیں۔ مصنع مشترکہ کی اصطلاح، مشترکہ اور مصنع یعنی ware کے الفاظ کا مرکب ہے اور اسے سب سے پہلے Bob Wallace نے متعارف کرایا تھا۔
اقسام
ترمیمٹرائل ویئر
ترمیمایک ایسا سافٹ ویئر ہوتا ہے، جو مخصوص وقت تک کے لیے مفت استعمال کیا جا سکتا ہے۔ اس کے بعد وہ خودکار طور پر کام کرنا بند کر دیتا ہے۔ اب صارف اگر چاہے تو اس کی قیمت ادا کر کے کہ متعلقہ ادارہ سے رمز (کوڈ/سیریل کی) طلب کر سکتا ہے۔ جس سے اس کا نسخہ باقاعدہ اس ادارہ کے پاس مندرج (رجسٹرڈ) ہو جاتا ہے۔ اس کے بعد ہی صارف اس سافٹ ویئر کو استعمال کر سکتا ہے۔