تحریک پاکستان ورکرز ٹرسٹ

تحریک پاکستان ورکرز ٹرسٹ کو 1990ء میں آزاد قومی فکری نظریاتی ادارہ سوسائٹی ایکٹ کے تحت پاکستان میں رجسٹرڈ کروایا گیا۔ اس کا مقصد کارکنان تحریک پاکستان کے مصدقہ کوائف مرتب کرنا اور اس کی بنیاد پر کارکنوں کو گولڈ میڈل کے اعزاز سے نوازنا ہوتا ہے۔ تحریک پاکستان ورکرز ٹرسٹ کے پلیٹ فارم سے پاکستان کی تشکیل کے لیے بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناحؒ کی قیادت میں جدوجہد کرنے والے ہیروں کو تلاش کرکے انھیں عزت سے نوازا جاتا ہے اور قومی سطح پر ان کی قربانیوں کا اعتراف کیا جاتا ہے۔ [1] [2]

حوالہ جات

ترمیم
  1. "تحریک پاکستان ورکرز ٹرسٹ کی جانب سے 44 شخصیات کو ایوارڈ"
  2. "تحریک پاکستان ورکرز ٹرسٹ کے زیر اہتمام 28 ویں سالانہ عطائے گولڈ میڈل تقریب کا انعقاد"[مردہ ربط]