تحنیک
"تحنیک" کھجور یا اسی طرح کی کسی چیز کو چباکر بچے کے تالو پر مَلنا[1] تحنیک کا لغوی معنی ہے ’’کسی چیز کو چبا کر بچہ کے منہ میں ڈالنا‘‘ ، یہ لفظ حنک سے لیاگیاہے،حنک عربی میںتالوکوکہتے ہیں، جب کوئی بچہ پیداہوتواسے کسی نیک آدمی کے پاس لے جائے،تاکہ چھوارہ شہد یا میٹھا وغیرہ کوئی چیزمنہ میں لے کربچہ کے منہ میں ڈال دے،اوراس کے تالوسے مل دے،جب عبداللہ بن زبیر کوآپ ﷺ کی خدمت میں لے گئے توآپ نے یہی عمل فرمایا۔اس کا مقصد اول توصالحین سے تعلق رکھنے اوران کے پاس آنے جانے کی تعلیم ہے،اوریہ حکمت بھی پوشیدہ ہے کہ بچے کوآج ہی سے صالحین کی گودمیں دیں گے اوران کالعاب اس کے منہ میں ڈلوائیں گے توبچے کاتعلق اللہ کے نیک بندوں سے رہے گا۔[2]