تخلیق کے ستون
تخلیق کے ستون ہبل خلائی دوربین کی بنائی ہوئی بادلوں کی تصویر ہے۔ تصویر میں نظر آنے والے بادل زمین سے قریبا ساڑھے چھ سے سات ہزار نوری سال کے فاصلے پر واقع ہیں۔[1] ان میں سے بایئں طرف والا ستون قریبا پانچ نوری سال طویل ہے۔ اس تصویر کو ہبل دوربین سے لی گئی دس بہترین تصویروں میں شمار کیا جاتا ہے۔ یہ بادل ہائیڈروجن اور گرد کے ہوتے ہیں۔ یہیں پر یہ بادل اکٹھے ہو کر گیس کے وہ گچھے بناتے ہیں جن سے نیے ستاروں کا ظہور ہوتا ہے، یہ کسی سپرنوا یا قدیم ستارے کے پھٹنے کا نتیجہ ہیں۔
حوالہ جات
ترمیمویکی ذخائر پر تخلیق کے ستون سے متعلق سمعی و بصری مواد ملاحظہ کریں۔ |
- ↑ Whitney Clavin۔ "'Elephant Trunks' in Space"۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ March 9, 2011