طبیعیات میں روشنی یا آواز کی لہروں کا ملنے پر جوابی عمل، جس کے نتیجے میں وہ ایک دوسرے کو تقویت دیتی ہیں یا اثر زائل کرتی ہیں، تداخل (انگریزی: interference) کہلاتا ہے۔[1](جمع: تداخلات) دوسرے معنوں میں یوں بھی کہہ سکتی ہیں کہ تداخل اس مظہر کو کہتے ہیں جس میں دو امواج ایک دوسرے پر مُنطبق ہو کر ایک ایسی حاصل موج بناتی ہیں جس کا حیطہ ان دو موجوں سے بڑا چھوٹا یا برابر ہو سکتا ہے۔ اس میں دونوں امواج کا تعدد (frequency) ایک جتنا ہوتا ہے اور دونوں ایک ہی سمت میں سفر کرتی ہیں۔

اقسام

ترمیم
  1. تعمیری تداخل
  2. تخریبی تداخل

تعمیری تداخل

ترمیم
  • اس میں داب یا ایجاز (compression) داب پر ہی پڑنی چاہیے۔
  • لطافت (rarefaction)، لطافت پر پڑنی چاہیے۔
  • فرقِ راہ (path difference) طولِ موج (wavelength) کا عددی حاصلِ ضرب (integral multiple) ہونا چاہیے ۔

حوالہ جات

ترمیم
  1. آن لائن قومی انگریزی اُردو لُغت،ادارۂ فروغِ قومی زبان اسلام آباد پاکستان