فرانسیسی شاعری کی ایک مقبول صنف ترائیلے ہے۔ یہ ایک طرح کی پابند نظم ہے اور ایک ہی بند میں نظم مکمل ہوجاتی ہے۔ یہ آٹھ مصرعوں پر مشتمل نظم ہوتی ہے اس میں صرف دو قافیے ہوتے ہیں اور ان قافیوں کی ایک خاص ترتیب ہوتی ہے۔ اس میں پہلا، تیسرا، چوتھا، پانچواں، ساتواں اور دوسرا، چھٹا، آٹھواں مصرع ہم قافیہ ہوتے ہیں۔ترائیلے کی ایک مثال ملاحظہ ہو۔

بنوامیہ ہی باقی، نہ ہیں بنو عباس

نہ اپنے آپ کو دہرا کے تھک سکی تاریخ

ہوا و حرص بلاکس کو آ سکے ہیں راس

بنوامیہ ہی باقی، نہ ہیں بنو عباس

سروں میں دفن ہوئی اقتدار کی بوباس

ہر ایک حرف ہوس پر کھینچا خط تنسیخ

بنوامیہ ہی باقی، نہ ہیں بنو عباس

نہ اپنے آپ کو دہرا کے تھک سکی تاریخ

اس فرانسیسی صنف پر پشتو میں پہلی مربوط کتاب مع ایک ریسرچ آرٹیکل کے ڈاکٹر نقیب احمد جاؔن نے شائع کی۔ اس کتاب میں ایک ریسرچ آرٹیکل اور تین مبسوط تقریظوں کے علاوہ اسی صنف میں مختلف موضوعات پر 56 نظمیں شامل ہیں ۔ یہ کتاب اکتوبر 2011ء میں شائع ہوئی۔ [1]ڈاکٹر نقیب احمد جاؔن کے بعد پشتو کے کئی ایک شاعروں نے اس صنف میں طبع آزمائی کی۔

حوالہ جات

ترمیم
  1. Naqeeb Ahmad Jan (Book)۔ "Bala Dewa Bala Shwa"۔ Pukhto.net۔ Jan Kitab Kor۔ اخذ شدہ بتاریخ https://www.pukhto.net/books/bala-dewa-bala-shwa