تربیت السالکین علم تصوف و طریقت کے موضوع پر مشتمل اہم کتاب ہے

مصنف ترمیم

مصنف علامہ سید احمد علی شاہ نقشبندی سیفی ہیں جو مہتمم و مفتی جامعہ امام ربانی مجدد الف ثانی کراچی مصنف نے کتاب پشتو میں لکھی اس کا اردو ترجمہ مفتی سید محمد نور شاہ نقشبندی سیفی مہتمم دار العلوم حنفیہ نقشبندیہ مبارک پور تیرنگ شموزئی سوات

ناشر ترمیم

شعبہ نشر و اشاعت جامعہ امام ربانی مجدد الف ثانی فقیر کالونی اورنگی ٹاؤن کراچی

عنوانات ترمیم

  • حسد کے نقصانات
  • حضرت آدم علیہ السلام کے واقعات
  • پیرومرشد کے حقوق
  • روحانی والد
  • سالک کے لیے ضروری آداب
  • طریقہ تلقین اسباق نقشبندیہ
  • لطائف کا قرآن و حدیث سے ثبوت
  • مراقبات
  • اثبات الوجد قرآن سے
  • اثبات الوجد حدیث سے
  • اثبات الوجد اقوال فقہا سے
  • اثبات الوجد فی الصلوۃ
  • مرشد کی دست بوسی [1]

تفصیل ترمیم

کتاب میں ہر بت مدلل اور مستند انداز میں بیان کی گئی ہر بات کا حوالہ قرآن و حدیث اور اقوال فقہا سے دیا گیا اس کتاب میں انھوں نے تصوف اور خانقاہی نظام کی تعریف، تاریخ اور تصوف کے مختلف سلسلوں اور ان کے طریق کار کی مفصل اور چشم کشا دستاویز پیش کی ہیں۔نیز صحابۂ کرام کی مثالوں سے بتایا کہ انھوں نے کتنے کٹھن حالات میں دنیا کے دور دراز گوشوں میں پہنچ کر توحید کی اذان دی دلوں میں اللہ کی یکتائی ،بڑائی کبریائی اور زیبائی کانقش جماتے تھے ، رسول اللہﷺ کی زندگی کے مبارک طریقے سکھاتے تھے۔اس کتاب کے مطالعے سے یہ حقیقت بڑی نمایاں ہوجاتی ہے کہ اسلام جیسے جامع دین کے مقابلے میں تصوف اور خانقاہیت کتنی ضرورت ہے ۔ فاضل مصنف نے خانقاہی نظام کا بڑا مفصل اور مدلل جائزہ پیش کیا ہے۔ انھوں نے اکابر علما اور نامور صوفی بزرگوں ہی کے اقوال سے تصوف کی تعریف بیان کی ہے اور مختلف آراء کے اقتباسات درج کیے ہیں ۔ تصوف کے مختلف سلسلوں اور منازلِ سلوک کی بہت سی شاخوں کے تعارف کے علاوہ ان کے طریق عمل پر روشنی ڈالی ہے۔

حوالہ جات ترمیم

  1. تربیت السالکین سید احمد علی شاہ نقشبندی سیفی،جامعہ امام ربانی مجدد الف ثانی فقیر کالونی اورنگی ٹاؤن کراچی