ترقیاتی پروگرام برائے اسپیس ایکس باز قابل استعمال لانچ سسٹم
ترقیاتی پروگرام برائے اسپیس ایکس قابل استعمال لانچ سسٹم (انگریزی: SpaceX reusable launch system development program) نجی سرمایہ پر مبنی ایک ترقیاتی پروگرام ہے جس کا مقصد محوری لانچ سسٹم کے لیے ایسی نئی ٹکنالوجیوں کو تیار کرنا ہے جن کے ذریعہ لانچ سسٹم کو متعدد مرتبہ استعمال کیا جا سکے، جس طرح ایئرکرافٹ کو استعمال کیا جاتا ہے۔ اسپیس ایکس کمپنی کئی سال پہلے سے ان ٹکنالوجیوں کو تیار اور ترقی دے رہی ہے جن کے ذریعہ اسپیس لانچ گاڑیوں کو متعدد بار مکمل اور انتہائی سرعت سے بآسانی استعمال کیا جا سکتا ہے۔
Falcon 9 Flight 20's first stage successfully landing on dry land in December 2015 | |
تجارتی؟ | ہاں |
---|---|
منصوبے کی قسم | نجی سرمایہ کاری |
مقام | متعدد |
مالک | SpaceX |
بانی | ایلون مسک |
قائم | 2011ء میں عوامی سطح پر اعلان کیا گیا |
حیثیت | فعال |