اردو شاعرہ

محترمہ تسنیم صنم کا اصل نام تسنیم شاہجہان ہے اور قلمی نام تسنیم صنم۔صنم کا تخلص ان کی اسکول ٹیچر محترمہ یاسمین صوفی نے عطا فرمایا تھا۔ آپ 20جنوری 1964ء کو لورالائی میں شاہ جہان شاد کے ہاں پیدا ہوئیں ابتدائی تعلیم لورالائی میں حاصل کی آپ کاتعلق دمڑ کاکڑ قبیلے سے ہے دیگر تعلیم کوئٹہ میں حاصل کی آپ درس و تدریس سے وابستہ ہیں اور شاعری کے ساتھ ساتھ افسانہ نگاری بھی کرتی ہیں۔آپ نے شاعری میں عرفان الحق صائم سے اصلاح لی 2004ء میں ان کے پہلے شوہر کا انتقال ہو گیا تو آپ نے عرفان الحق صائم سے نکاح کر لیا۔ان کا پہلا شعری مجموعہ(کچھ خواب سرمژگاں)2010ء میں شائع ہوا اور ادبی حلقوں میں بہت پزیرائی حاصل کی۔ آپ نے حمد۔نعت۔نظم۔قطعہ۔ہائیکو۔غرض تمام انصاف سخن میں طبع آزمائی کی ہے۔اور آپ پختہ کار شاعرہ ہیں ان کے تین بیٹے اور ایک بیٹی ہے آپ کا دوسرا شعری مجموعہ سر شام غزل 2018 میں شائع ہوا۔ آپ کو 2016 میں صدارتی ایوارڈ برائے حسن کارکردگی مل چکا ہے،

حوالہ جات

ترمیم