تعبیری ڈھانچوں کی نمونہ سازی

تعبیری ڈھانچوں کی نمونہ سازی (انگریزی: Interpretive Structural Modelling) ایک ایسا طریقہ ہے جس سے غیر واضح اور ناقص حد تک بیان کردہ نظاموں کے دماغی نمونوں (mental models of systems) کو ظاہر اور خوش بیانی سے پیش کیا جاتا ہے تاکہ وہ کئی مقاصد میں کام آئیں۔ اس تصور کو انگریزی میں مختصرًا آئی ایس ایم بھی کہتے ہیں۔[1]

تعبیری ڈھانچوں کی نمونہ سازی کا استعمال

ترمیم

عرف عام میں جہاں تعبیری ڈھانچوں کی نمونہ سازی کو بروئے کار لایا جاتا ہے، اس کی چند مثالیں نیچے درج ہیں:[1]

شمار استعمال مصنف
1 کُل کیفیات کے نظم (total quality management) کی رکاوٹوں کی نمونہ سازی اَٹری اور دیگر (2012ء)، راج اور اٹری (2011ء)
2 سربراہی کی زنجیر (supply chain) فیصل، بنوٹ اور شنکر(2006ء)، گرزی باؤسکا (2012ء)، رمیش اور دیگر (2008ء)، روی اور شنکر (2005ء)
3 معلومات کا نظم (knowledge management) اور معلومات بانٹنے کی رکاوٹیں سنگھ اور کانت (2008ء)، اننتامولا (2008ء)، اننتامولا اور قانونگو (2010ء)، شرما، سنگھ اور کمار (2012ء)
4 خام اشیا فراہم کرنے والے کا انتخاب (vendor selection) منڈل اور دیشمکھ (1994ء)
5 مصنوعی/ مشینی اجزاء اگروال اور وِراٹ (2015ء)
6 تحقیق و ترقی (ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ)، اشیا کی تیاری حلیم اور دیگر

حوالہ جات

ترمیم
  1. ^ ا ب Irameet Kaur, Charu Shri, K M Mital, "Modelling Enhancement of Team Emotional Intelligence", VISION - The Journal of Business Perspective, Volume 20, Number 3, September 2016, 184-198.

خارجی روابط

ترمیم