تعیین قدر (انگریزی: Evaluation) کسی شے کی قدر و قیمت اور اہمیت متعین کرنے کا عمل ہے، قدر کی اس تعیین میں چند متعینہ معیارات کو استعمال کیا جاتا ہے۔ انسانی سرگرمیوں کے بہت سے میدانوں مثلاﹰ تعلیم، ٹیکنالوجی، فوجداری انصاف، عملی انجنئری، غیر نفع بخش تنظیموں وغیرہ میں اس عمل کا بکثرت استعمال ہوتا ہے۔