تلار
تلار براہوی زبان کا اولین اور واحد روزنامہ ہے۔ نوشکی سے اجازت نامہ لیا گیا ہے۔ جبکہ پریس کی سہولت نہ ہونے کی وجہ سے یہ بلوچستان کے دارلحکومت کوئٹہ سے شائع ہوتا ہے۔ جبکہ اس کا صدر دفتر بھی کوئٹہ میں ہے۔
روزنامہ تلار کا اجرا عبدالرازق ابابکی کی ادارت میں 14 جولائی 2005ء کو ہوا۔ براہوئی زبان کا مقبول ترین روزنامہ ہے۔ اس کے علاوہ ہفت روزہ تلار بھی شائع ہوتا ہے۔ جو براہوئی زبان کا سب سے زیادہ شائع ہونے والا جریدہ ہے۔