تلمسان نیشنل پارک
تلمسان نیشنل پارک ( عربی : الحديقة الوطنية تلمسان) الجزائر کے قومی پارکوں میں سے ایک ہے۔ یہ صوبہ تلمسان میں واقع ہے، اس کا نام تلمسان شہر کے نام پر رکھا گیا ہے، جو اس پارک کے قریب واقع ہے۔ اس پارک میں عفری، ظریفیت اور عین فزا کے جنگلات ، الاوریت کی آبشاریں اور چٹانیں اور بہت سے آثار قدیمہ کے مقامات اور منصورہ، قدیم شہر جس کے کھنڈر پر تلمسان تعمیر کیا گیا تھا، نیز مسجد سیدی بومدین، تلمسان کے صوفی بزرگ کی مسجد، موجود ہیں۔
تلمسان نیشنل پارک | |
---|---|
آئی یو سی این زمرہ دوم (قومی پارک) | |
منصورہ کے کھنڈرات | |
مقام | تلمسان صوبہ، الجزائر |
قریب ترین شہر | تلمسان شہر |
رقبہ | 82.25 km² |
یہ جانوروں کی 141 سے زیادہ انواع کا گھر ہے، جن میں مختلف پرندوں کی 100 اقسام، ممالیہ کی 16 اقسام، رینگنے والے جانوروں کی 18 اقسام اور جل تھیلیوں amphibians کی 7 اقسام شامل ہیں۔ [1]
حوالہ جات
ترمیم- ↑ "Tlemcen National Park, Terni Ben Hadiel"۔ Algeria.com (بزبان انگریزی)۔ اخذ شدہ بتاریخ 17 فروری 2021