تمیم ربیعہ بہت چھوٹی عمر میں مسلمان ہونے والے صحابی ہیں۔

تمیم ربیعہ
معلومات شخصیت

نام و نسب

ترمیم

تمیم نام ،باپ کا نام ربیعہ تھا، نسب نامہ یہ ہے، تمیم بن ربیعہ بن عوف بن جراء بن یربوع بن طجل بن عدی بن ربعہ بن رشدان بن قیس بن جہینہ جہنی

اسلام

ترمیم

تمیم ان خوش نصیب بزرگوں میں ہیں، جنھوں نے اس وقت اسلام کی دعوت پر لبیک کہا جب اس کا جواب زبان کی بجائے نوکِ سنان سے ملتا تھا، اسلام کے بعد سب سے اول حدیبیہ میں شریک ہوئے اور بیعتِ رضوان کا شرف حاصل کیا۔[1]

حوالہ جات

ترمیم
  1. ابن سعد، جلد4، ق2:66