تنہائی
تنہائی (انگریزی: Loneliness) ایک پیچیدہ اور عمومًا ناخوشگوار جذباتی رد عمل ہے جو سماجی اکیلے پن کی وجہ سے ابھرتا ہے۔ تنہائی میں عمومًا ایک اندرونی چاہت بہت زیادہ ابھرتی ہے کہ کسی قریبی تعلق ہو یا ربط ہو۔ یہ چاہت حال اور مستقبل دونوں پر محیط ہو سکتی ہے۔ تنہائی کی وجوہ مختلف ہو سکتی ہیں: سماجی، دماغی، جذباتی اور جسمانی عوامل کی وجہ سے۔
اکیلا پن محسوس کرنا ایک نفسیاتی کیفیت ہے۔ اس میں جذبات کو کتنا دخل ہے۔ وہ ایک الگ مسئلہ ہے۔ کیا لوگ تنہائی اور اکیلے پن کی شکایت کرتے ہیں۔ اس کا جواب ہے آج کل کے حالات میں ہاں۔ خالی گھونسلے کی جو اصطلاح ہے وہ اسی کیفیت کا اظہار کرتی ہے۔[1]