تنہا پرورش
تنہا پرورش یا تنہا پرورش اولاد (انگریزی: Single parenting) اُس ماں یا باپ میں سے اُس واحد شخص کو کہتے ہیں جو والدین کے فرائض اکیلے ہی انجام دیتا ہے۔ اس میں دوسرے فریق کی حمایت و تائید شامل نہیں ہوتی ہے۔ اس کا واضح مطلب یہ ہے کہ یہ اکیلا شخص بچوں کے لیے ماں اور باپ دونوں کی ذمے داریاں نبھاتا ہے۔ یہی شخص مالی، مادی اور جذباتی ضرورتوں کی تکمیل کی کوشش کرتا ہے۔ اس کا یہ بھی مطلب ہے ماں باپ میں شامل دوسرا شخص کا والدین میں ایک ہونا صرف خانہ پری کی حد تک یا برائے نام ہے۔ یہ تعریف کوئی پختہ اور ہر تنہا پرورش اولاد کی منظرکشی نہیں کرتی۔ اس میں سے ایک صورت حال یہ بھی ممکن ہے کہ کبھی کبھی ماں یا باپ میں سے کسی ایک کے گذر جانے کی وجہ سے بہ حالت مجبوری ایک فریق کو بچوں کی پرورش کرنا پڑتا ہے۔ مزید ممکنہ صورت حال میں رضامندی سے مصنوعی نطفہ رسانی (artificial insemination) یا غیرمنصوبہ بند اقرار حمل ہو سکتی ہیں۔
تاریخی اعتبار سے کسی شریک حیات کا وفات پانا تنہا پرورش کا ایک اہم سبب ہے۔[1] تنہا پرورش کا سبب طلاق بھی ہو سکتا ہے۔ جدید دور میں اکیلی عورتیں اپنی رضامندی سے حاملہ ہو رہی ہیں تاکہ وہ تنہا ماں بن سکیں۔ جب کوئی انہا عورت رضامندی سے ماں بننا چاہے، وہ یا تو گم نام یا جانے پہچانے نطفے کے معطی کی مدد لیتی ہے۔ تنہا پرورش کے لیے گود لینا بھی ایک ممکنہ طور ایک اختیار ہے ان تنہا بالغوں کے لیے جو ایک خاندان بنانا چاہتے ہیں۔
آبادیاتی مطالعوں سے پتہ چلا ہے کہ دنیا بھر میں ان بچوں میں بھاری اضافہ ہوا ہے جو گھر پر صرف ماں یا باپ کو پاتے ہیں۔[2] ریاستہائے متحدہ امریکا میں تنہا پرورش ایک عام بات ہو چکی ہے اور یہ رجحان کئی اور ملکوں میں پایا جاتا ہے۔ تنہا ماں کی اخلاقی حیثیت اور اس کے پس پردہ مضمرات پر کافی بحث ہو چکی ہے۔ امریکی تنہا مائیں شادی شدہ والدین کے مقابلے میں 5 گنا زیادہ غربت کی زندگی جیتے ہیں۔ یہ موضوع مغربی دنیا میں بہت کم متنازع ہے جہاں سبھی خاندان ایک طاقتور مملکت کی امداد والے سماجی فوائد سے مستفید ہوتے ہیں۔[3]
حوالہ جات
ترمیم- ↑ "Single-Parent Families – Demographic Trends"۔ Marriage and Family Encyclopedia۔ Net Industries and its Licensors۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 1 اکتوبر 2011
- ↑ Sharon Jayson (13 مئی 2009)۔ "Out-of-wedlock births on the rise worldwide"۔ USA Today۔ اخذ شدہ بتاریخ نومبر 29, 2012
- ↑ GRAY, PETER B., et al. "Romantic And Dating Behaviors Among Single Parents In The United States." Personal Relationships 23.3 (2016): 491-504. SocINDEX with Full Text. Web. 27 جنوری 2017.