توسعی ثنائی رمزشدہ عشریہ تبادلی رمز
ای بی سی ڈی آئی سی یعنی Extended Binary Coded Decimal Interchange Code، اس کو اردو میں توسعی ثنائی رمزشدہ عشریہ تبادلی رمز کہتے ہیں۔ اس اردو نام میں استعمال ہونے والے الفاظ کے انگریزی متبادل یوں ہیں
- توسعی = extended
- ثنائی = binary
- رمزشدہ = coded
- عشریہ = decimal
- تبادلی = interchange
- رمز = code
یہ کوڈ بی سی ڈی میں اضافہ کر کے بنایا گیا۔ اس میں 8 بائنری ہندسے مل کر ایک حرف بناتے ہیں۔ یعنی 000 000 00 سے لے کر 111 111 11 تک۔ یعنی اس میں کل 256 مختلف بائنری ہندسوں کے مجموعے ظاہر کیے جا سکتے ہیں۔ یہ 256 ہندسے عام استعمال کے تمام حروف، علامات اور ہندسوں کو ظاہر کرنے کے لیے کافی ہے۔