توسفوت (عبرانی: תוספות) قرون وسطی میں تلمود پر لکھے جانے والے تشریحی حواشی کو کہا جاتا ہے۔ تقریباً تلمود کے تمام نسخوں پر راشی کی تشریحات کے پہلو میں اور تلمود کے باہر والے حاشیوں میں یہ دکھائی دیتے ہیں۔ ان کے لکھنے والوں کو "اصحاب توسفوت" (בעלי התוספות بعلی ہتوسفوت) کہتے ہیں۔