توسیع شدہ خاندان
خاندان جو فوری طور پر خاندان سے باہر توسیع کرتا ہے
توسیع شدہ خاندان، جسے کبھی کبھی مشترکہ خاندان اور غیر منقسم خاندان بھی کہا جاتا ہے، ایک ایسے خاندان کا نام ہے جو خاندان کے محدود زاویے کو توڑکر کئی رشتے داروں کے ایک ساتھ ہونے کا نام ہے۔ اس میں ماں باپ، تایا، تائی، چچا، چچی، نوشادی شدہ جوڑے اور بچے شامل ہوتے ہیں۔ اسی کی ایک مثال ایک ایسا شادی شدہ جوڑا ہو سکتا ہے جو شادی کے بعد شوہر یا بیوی کے رشتے داروں کے ساتھ رہ رہاہے۔ ایسے خاندانوں کا دائرہ ایک محدود کھرانے سے بڑھ کر توسیع شدہ گھرانا بنتا ہے۔
مزید تعریف
ترمیمیانگ برژوم کے مطابق[1]:
” | یہ دو یا زیادہ کنبوں کی اکا ئی ہے جو ایک ہی شجرۂ نسب سے بندھے ہو ئے ہوں۔ عام طور پر ایک توسیع شدہ خاندان تین یا اس سے زیادہ پشتوں سے زندہ رشتہ داروں پر مشتمل ہوتا ہے ... | “ |