توقیر ناصر (انگریزی: Tauqeer Nasir) پاکستان کے مایہ ناز اداکار ہیں۔ انھوں نے پاکستان نیشنل کونسل آف آرٹ کی ڈائریکٹر جنرل کے طور پر بھی کام کیا۔ وہ 1978 سے پی ٹی وی سے منسلک ہیں۔ وہ مظفرگڑھ میں پیدا ہوئے اور اپنی تعلیم لاہور میں حاصل کی۔

ابتدائی زندگی اور تعلیم

ترمیم

توقیر ناصر ڈیرہ غازی خان میں پیدا ہوئے۔ انھوں نے 1981 میں پنجاب یونیورسٹی لاہور سے ماس کمیونیکیشن میں ماسٹرز کیا۔ ابتدائی تعلیم ڈی جی خان اور ملتان سے حاصل کی۔ بعد ازاں انھوں نے پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ ابلاغ عامہ میں شمولیت اختیار کی۔ اور 1981 میں ماسٹرز کیا۔

کیرئیر

ترمیم

توقیر ناصر نے راہیں ، پناہ، ایک حقیقت ایک افسانہ، سمندر، دہلیز، درد اور درمان اور یقین پرواز میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ توقیر ناصر نے مندرجہ ذیل ڈراموں اور سیریلز میں کام کیا۔ کار کنڈے ،پھل پتھر ،عشق کا عین، بال و پر، کشکول ،سونا چاندی ،لنڈا بازار ، راہیں ،پناہ، ایک حقیقت ایک افسانہ، سمندر، دہلیز ، درد اور درمان، پرواز، کانچ کا پل ، کون، غروب ، مہران، یاد پیا کی آئی، دھرتی، تھکان، دل آویز، خاموشی، لال عشق، نمک، وصال، بساط دل، جھوٹی ریزہ ریزہ اور فشار وغیرہ وغیرہ۔

حوالہ جات

ترمیم