تھاؤزنڈ اوکس فائرنگ

تھاوزنڈ اوکس، کیلیفورنیا کے بار میں فائرنگ کا وقوعہ

7 نومبر 2018ء بروز بدھ کو امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر تھاؤزنڈ اوکس کے ایک ڈانس کلب "بارڈرلائن بار اینڈ گِرل" میں ایک مسلح شخص نے گھس کر اندھا دھند فائرنگ کردی۔ فائرنگ کے نتیجے میں کم از کم 12 افراد ہلاک اور کئی زخمی ہو گئے۔ پولیس کی جوابی کارروائی میں مشتبہ شخص بھی واقعہ میں مارا گیا اور اس کی لاش بھی مل گئی۔[2]

تھاؤزینڈ اوکس بارڈرلائن بار اینڈ گِرل فائرنگ
فائرنگ کا جائے وقوعہ
فائرنگ کا جائے وقوعہ
تھاؤزنڈ اوکس
تھاؤزنڈ اوکس (جنوبی کیلیفورنیا)
مقامبارڈرلائن بار اینڈ گِرل، 99 رولنگ اوکس ڈی آر، تھاوزنڈ اوکس، کیلیفورنیا
متناسقات34°10′36″N 118°52′30″W / 34.17655°N 118.87487°W / 34.17655; -118.87487
تاریخ7 نومبر 2018ء (2018ء-11-07)
11 بج کر 15 منٹ (UTC−8)
حملے کی قسماندھا دھند فائرنگ
ہلاکتیں13 (بشمول حملہ آور)
زخمیکم از کم 25[1]
مرتکباِیان ڈیوڈ لونگ

حملہ آور 28 سالہ اِیان ڈیوڈ لونگ، امریکی بحریہ کا سابق فوجی تھا۔ وہ تھاؤزنڈ اوکس شہر کے ایک قصبے نیوبری پارک میں اپنی والدہ کے ساتھ رہتا تھا۔ اِیان ڈیوڈ لونگ کے ایک پڑوسی نے بتایا کہ وہ پوسٹ ٹرامیٹک اسٹریس ڈس آرڈر (PTSD) کا شکار تھا جس کی وجہ سے اپنے فوجی ایام میں "اس کو معلوم نہیں ہوتا تھا کہ وہ بندوق کے ساتھ کیا کر رہا ہے"۔[3][4]

واقعہ

ترمیم

حملہ ہونے سے قبل کالج کے طلبہ و طالبات کی دی کالج کنٹری نائٹ تقریب جاری تھی، پھر مشتبہ مسلح شخص جس نے کالے کپڑے پہنے تھے، بار میں داخل ہوتے ہی دستی بم بھینکا اور پھر گولیوں کی بوچھاڑ کردی، حملے کے وقت بار میں کافی افراد موجود تھے جبکہ مسلح آدمی نے درجنوں گولیاں چلائیں۔ حملہ مقامی امریکی وقت کے مطابق رات 11 بج کر 20 منٹ پر پیش آیا۔[5] عینی شاہدین کا کہنا تھا کہ حملہ آور نے 30 گولیاں فائر کیں اور اس کے ہاتھ میں نیم آٹومیٹک پستول تھی۔[6]

متاثرین

ترمیم

مقتولین میں سے 11 کالج کے طلبہ و طالبات تھے اور ایک پولیس افسر رون ہیلوس شامل تھا۔[7][8]

پولیس سربراہ کا کہنا تھا کہ ’تھاؤزنڈ اوکس‘ شہر کے بار میں فوری طور پر جائے واردات پر پہنچنے والے پولیس افسروں پر گولیاں چلائی گئیں، جب اُنھوں نے حملہ آور پر قابو پانے کی کوشش کی۔ سارجنٹ رون ہیلوس کو کچھ گولیاں لگیں اور وہ 8 نومبر 2018ء بروز جمعرات کی صبح سویرے مقامی ہسپتال میں دم توڑ گئے۔ سارجنٹ رون ہیلوس پولیس محکمے میں 29 برس سے تھے اور ان کا اگلے سال سبکدوش (ریٹائر) ہونے کا ارادہ تھا۔ انھیں ان کی بیوی اور بیٹے نے بار سے نکالا تھا جن کو رون نے بار میں داخل ہونے کے کچھ دیر بعد فون کیا تھا۔[9]

حملہ آور

ترمیم

حملہ آور کی ابتدائی طور پر شناخت نہیں بتائی گئی، لیکن عینی شاہدین نے اس کا حلیہ بتایا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ حملہ آور مرد اور سیاہ ٹوپی، چشمہ اور سیاہ شرٹ زیب تن کیے ہوئے تھا اور اس کی داڑھی تھی۔ پولیس ذرائع کا دعویٰ ہے کہ 29 سالہ مرد جو نیوبری پارک کا رہائشی تھا، جائے وقوعہ پر اپنی والدہ کی گاڑی چلا کر آیا تھا۔[10]

واقعہ کے چند گھنٹوں بعد صبح 7 بجے حکومتی اداروں نے مشتبہ دہشت گرد کی شناخت 28 سالہ اِیان ڈیوڈ لونگ کے طور پر کی۔ اس نے قانونی طور پر دستی پستول خریدی تھی۔[11] حملہ آور کا دماغی توازن درست نہیں تھا اسی وجہ سے اس نے حملہ کیا۔

حوالہ جات

ترمیم
  1. "Mass shooting at Borderline Bar and Grill in Thousand Oaks, California"۔ این بی سی نیوز۔ 8 نومبر 2018۔ 2018-12-25 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2018-11-08
  2. "Gunman kills 12 in California bar"۔ بی بی سی نیوز۔ 8 نومبر 2018۔ 2018-12-25 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2018-11-08
  3. کیرولین برک (8 نومبر 2018). "Ian David Long's Military Background: The Shooter Was a Former Marine". ہیوی (امریکی انگریزی میں). Archived from the original on 2018-12-25. Retrieved 2018-11-08. {{حوالہ خبر}}: |title= میں 63 کی جگہ no-break space character (help)
  4. "Who Is the Suspect in the Thousand Oaks Shooting?" (انگریزی میں). Archived from the original on 2018-12-25. Retrieved 2018-11-08.
  5. "Borderline Bar & Grill – CALENDAR". California | Borderline Bar & Grill (انگریزی میں). 8 نومبر 2018. Archived from the original on 2018-12-25. Retrieved 2018-11-08. College Country Night! Learn to Dance w/Lessons at 9:30 & 10:30
  6. "12 Killed In California Bar Shooting, Gunman Dead"۔ این ڈی ٹی وی۔ 8 نومبر 2018۔ 2018-12-25 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2018-11-08
  7. "Several killed in California bar shooting: sheriff"۔ الجزیرہ۔ 8 نومبر 2018۔ 2018-12-25 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2018-11-08
  8. "13 dead including gunman in shooting at California bar"۔ واشنگٹن پوسٹ۔ شمارہ National۔ 8 نومبر 2018۔ 2019-01-10 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2018-11-08
  9. "Gunman kills 12 in 'horrific' mass shooting at Thousand Oaks bar packed with college students – Los Angeles Times"۔ لاس اینجلس ٹائمز۔ 8 نومبر 2018۔ 2018-12-25 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2018-11-08
  10. رچرڈ ونٹن، رونگ-گونگ لِن II، برٹنی میجیا۔ "Thousand Oaks gunman, 29, drove mother's car to bar before wordlessly opening fire, source says"۔ لاس اینجلس ٹائمز۔ 2018-12-25 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2018-11-08
  11. "Thousand Oaks shooting suspect: What we know"۔ اے بی سی7 لاس اینجلس۔ اے بی سی نیوز۔ 8 نومبر 2018۔ 2018-12-25 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2018-11-08