تھرموبیرک ہتھیار جنہیں ویکیوم بم بھی کہا جاتا ہے، جوہری ہتھیاروں کے بعد سب سے خطرناک ہتھیار قرار دیے جاتے ہیں

ویکیوم کا مطلب ہے خالی جگہ، یہ بم ارد گرد کے ماحول سے آکسیجن ختم کر کے زیادہ درجہ حرارت پر زور دار دھماکا کرتا ہے۔[1]

امریکی بحریہ کے ایندھن سے ہونے والا دھماکا – ایک ناکارہ جہاز کے خلاف استعمال ہونے والا فضائی دھماکا, USS McNulty, 1972

ویکیوم بم کو ٹوس 1 اے جیسے راکٹ لانچر فوجی گاڑیوں کی مدد سے بھی داغا جا سکتا ہے

ساخت ترمیم

ویکیوم بم کے دو حصے ہوتے ہیں۔

پہلے حصے میں بارود کا بادل ہوتا ہے جو پھٹ کر عمارتوں اور ارد گرد کی چیزوں کو اپنے لپیٹ میں لے لیتا ہے۔ جبکہ اس کے دوسرے حصے سے اس بارود کے بادل میں آگ بھڑکائی جاتی ہے جس سے ارد گرد کی فضا میں آکسیجن کی کمی واقع ہو جاتی ہے، جس کے بعد ایک انتہائی زور دار دھماکا ہوتا ہے۔[2]

نتائج ترمیم

دھماکے کے وقت بننے والے انتہائی درجہ حرارت اور دباؤ کے اثرات بہت سنگین اور خوفناک ہوتے ہیں۔ ارد گرد کی اشیاء انتہائی درجہ حرارت کے باعث فوری طور پر ہوا میں بھاپ بن کر ہوا میں تحلیل ہو جاتی ہیں، جبکہ دوسرے حصے کے دھماکے سے پیدا ہونے والی آواز کی دھمک اور فضا کے دباؤ سے ارد گرد نشانہ بننے والی اشیاء شکستہ ہو کر تباہ ہو جاتی ہیں۔[3]

میکانزم ترمیم


حوالہ جات ترمیم

  1. "فنکشن"۔ 01 مارچ 2022 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 20 مارچ 2022 
  2. "روس تجربہ" 
  3. "ویکیوم بم"