تھرڈ وے (انگریزی: Third Way) امریکی ڈیموکریٹک پارٹی سے وابستہ اس تھنک ٹینک کا نام ہے جو ان چار معاملات پر پارٹی کے لیے تحقیق کے بعد پالیسی لائنز وضع کرتا ہے:

  • معیشت
  • قومی سلامتی
  • صاف توانائی
  • سماج اور سیاست

سن 2005 میں "تھرڈ وے" کے نام سے وجود میں آنے والا یہ تھنک ٹینک امریکا کے کم و بیش 1800 تھنک ٹینکس میں سے ایک ہے۔ اس کی سالانہ آمدنی دس ملین ڈالر سے زاید جبکہ اخراجات نو ملین ڈالر کے قریب ہیں جبکہ اس کے کل وقتی ملازمین کی تعداد 70 سے زاید ہے اور یہ باقاعدہ ٹیکس ادا کرنے والا ادارہ ہے۔ مذکورہ بالا چاروں موضوعات پر تحقیق و تجزیے کے لیے تھنک ٹینک میں چار ڈویژن موجود ہیں جو ان خطوط پر کام کرتے ہیں: 1۔ ایسے معاشی پروگرام جو امریکی متوسط طبقے کی عالمی مسابقت کی فضا میں کامیابی کے ساتھ آگے بڑھنے میں معاونت کر سکیں۔ 2۔ قومی سلامتی، خارجہ پالیسی، نگرانی اور ٹیکنالوجی کے معاملات میں عوامی رہنمائی۔ کلین انرجی کے لیے جوہری توانائی سمیت ایسے پروگرام جو ماحول دوست ہوں اور عالمی درجہ حرارت پر کم سے کم اثر انداز ہو سکیں۔ امریکی سماج کے مسائل جیسے شادی، مساوات، گن کنٹرول، تعلیم، امیگریشن اور منشیات وغیرہ کے متعلق پالیسی اور سیاسی منصوبہ سازی۔ ان کے علاوہ "تھرڈ وے" 2016 کے صدارتی انتخاب میں ڈیموکریٹک پارٹی کی شکست کا مفصل تجزیہ کرنے کے ساتھ ساتھ 2020 کے انتخاب کے لیے علمی اور سائنسی بنیادوں پر پالیسی بھی مرتب کر رہا ہے۔

مزید دیکھیے

ترمیم

حوالہ جات

ترمیم