تیسر چوسر (ہندی: तीसर चौसर - پنجابی گرمکھی: ਤੀਸਰ ਚੌਸਰ) تاش پتوں کا ایک دیسی کھیل ہے۔

دس دس پتوں کی بانٹ میں ہر کھلاڑی کو جیتنے کے لیے سب سے پہلے ایک چوسر (چار پتوں کا سیٹ) دو تیسر (تین پتوں کا سیٹ) بنانا ہوتے ہیں۔

یہ سیٹ دو طرح کے ہیں۔

  • سِیڑھ (Trail)
  • جوڑ

سیڑھ

ترمیم

سیڑھ یا ٹریل سے مراد ایک ہی رنگ کے پتوں کی نمبروار ترتیب دینا ہے۔ دیکھیے نمونہ:

تیسر کی سیڑھ ♣5 ♣6 ♣7 -
چوسر کی سیڑھ ♠10 ♠J ♠Q ♠K

جوڑی یا جوڑ بنانے سے مراد ایک ہی قدر کے جڑواں پتے مختلف رنگوں میں یکجا کرنا ہے۔ دیکھیے نمونہ:

تیسر کا جوڑ ♠10 ♣10 ♥10 -
چوسر کا جوڑ ♠A ♣A ♥A ♦A

بانٹ

ترمیم

بانٹ میں ہر کھلاڑی کے حصے میں دس پتے آتے ہیں۔ بچ رہے پتوں کا دستہ بساط پر الٹا رکھا جاتا ہے۔ ہر کھلاڑی اپنی بانٹ میں پتوں کے تعلق کا اندازہ لگا کر ممکنہ تیسر اور چوسر بنانے کے ہدف کا منصوبہ تیار کرتا ہے۔ سیڑھ بنانے کے کھیل میں ایک ہی رنگ کے پتوں میں عدد یا قدر کی قربت کو ملحوظ رکھ کر اندازہ لگایا جاتا ہے جبکہ جوڑ بنانے کے کھیل میں مختلف رنگوں اور مشابہہ عدد کے حامل پتوں کو باہم دیکھ کر کھیل کی منصوبہ بندی کی جاتی ہے۔

کھیل کا آغاز

ترمیم

پہل کرنے والا کھلاڑی الٹے رخ رکھے گئے ذخیرے کے دستے میں سب سے اوپر کا ایک پتا نکالتا ہے اور اس کی اپنے منصوبے کے ساتھ مطابقت کو جانچتا ہے۔ پتے کو کسی بھی ممکنہ ترتیب کے اعتبار سے اپنی بانٹ میں سجا لیتا ہے اور اپنی بانٹ میں پتوں کی تعداد برقرار رکھتے ہوئے، ایک غیر ضروری پتا بساط پر سیدھا ڈال دیتا ہے۔ اگلا کھلاڑی اگر اس پتے کو اپنے لیے کارآمد سمجھے تو اسے اٹھا کر اپنی بانٹ میں سجا لیتا ہے، دوسری صورت میں ذخیرے کے دستے میں اوپر پڑا ایک الٹا پتا کھینچ کر اپنے استعمال میں لاتا ہے اور ایک اضافی پتا بساط پر ڈال کر باری کو آگے بڑھا دیتا ہے۔ بساط پر سیدھے پڑے پتوں میں سے سب سے اوپر کا پتا (جو سب سے حالیہ چال میں رکھا گیا ہے) ہی استعمال میں لایا جا سکتا ہے، دوسری صورت میں الٹے پڑے ذخیرے کے دستے سے سب سے اوپر کا پتا لیا جاتا ہے۔ گیارھواں پتا بانٹ سے نکال کر بساط پر پٹخنے سے باری مکمل ہو کر اگلے کھلاڑی کے پاس چلی جاتی ہے اور ہر باری پر کھلاڑی اپنے منصوبے کے مطابق پتے رکھتا اور غیر مطابق پتے بساط پر نکالتا چلا جاتا ہے۔ اس طرح اپنی اپنی رفتار سے ہر کھلاڑی اپنے سیٹ بنانے کے ہدف کے قریب تر پہنچتا جاتا ہے۔

اختتام

ترمیم

جو کھلاڑی سب سے پہلے دو تیسر اور ایک چوسر بنانے کا ہدف مکمل کر لیتا ہے، اپنا گیارھواں پتا بساط پر سیدھا ڈالنے کی بجائے الٹا رکھ دیتا ہے، جسے اس کھلاڑی کی فتح اور بازی کے اختتام کا اعلان تصور کیا جاتا ہے۔

حوالہ جات

ترمیم