ثانیہ عاشق جبین

پاکستان میں سیاستدان

ثانیہ عاشق جبین ایک پاکستانی سیاست دان ہیں جو اگست 2018ء سے پنجاب کی صوبائی اسمبلی کی رکن ہیں۔

ثانیہ عاشق حسین کی سیاسی وابستگی مسلم لیگ نواز گروپ سے ہے،

ابتدائی زندگی اور تعلیم

ترمیم

وہ پنجاب کے شہر لاہور میں مارچ 1993ء کو پیدا ہوئیں اور اسی شہر میں ان کی پرورش ہوئی، تعلیم بھی اسی شہر سے مکمل کی۔ [1]

انھوں نے پنجاب یونیورسٹی سے فارمیسی ڈی (ڈاکٹر آف فارمیسی) کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ [1]

سیاسی کیریئر

ترمیم

وہ 2018 کے عام انتخابات میں خواتین کے لیے مخصوص نشست پر پاکستان مسلم لیگ (ن) کی امیدوار کے طور پر پنجاب کی صوبائی اسمبلی کے لیے منتخب ہوگئیں [2]۔ ثانہ عاشق جبین نے 15 اگست 2018 کو صوبائی اسمبلی پنجاب کا حلف اٹھایا، وہ عورتوں کی مخصوص نشست نمبر 337 پر منتب ہوئیں۔[3]۔

25 سال کی عمر میں ، وہ 2018 کے عام انتخابات میں منتخب ہونے والی پنجاب اسمبلی کی سب سے کم عمر ممبر بن گئیں۔ [4][5]

حوالہ جات

ترمیم
  1. ^ ا ب "In Pakistan, 25-year-old woman becomes country's youngest parliamentarian"۔ english.alarabiya.net (بزبان انگریزی)۔ 18 August 2018۔ اخذ شدہ بتاریخ 14 اکتوبر 2018 
  2. The Newspaper's Staff Reporter (13 August 2018)۔ "ECP notifies candidates for PA reserved seats"۔ DAWN.COM۔ اخذ شدہ بتاریخ 13 اگست 2018 
  3. "ثانیہ عاشق جبین کی پروفائل"۔ صوبائی پنجاب اسمبلی ویب گاہ۔ 18 مارچ 2021 
  4. "25 year old Sania Ashiq becomes Pakistan's youngest lawmaker"۔ The News (بزبان انگریزی)۔ 16 August 2018۔ اخذ شدہ بتاریخ 16 اگست 2018 
  5. "PML-N's Sania Ashiq becomes youngest MPA of Punjab Assembly"۔ Daily Times۔ 16 August 2018۔ 16 اگست 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 16 اگست 2018