حضرت ثعلبہ بن قیس ؓ اہل کتاب صحابی رسول تھے۔

حضرت ثعلبہ بن قیس ؓ
معلومات شخصیت

نام ونسب ترمیم

ثعلبہ نام، باپ کا نام قیس، یہود مدینہ سے تھے؛ مگریہ تصریح نہیں مل سکی کہ کس قبیلہ سے تعلق تھا۔

اسلام ترمیم

صحیح طور سے نہیں کہا جا سکتا کہ آپ نے کب اسلام قبول کیا؛ لیکن چونکہ ان آیتوں کی تفسیر کے ضمن میں جواہلِ کتاب صحابہ رضی اللہ عنہم اجمعین کے بارے میں نازل ہوئیں، آپ کا نام عبد اللہ بن سلام رضی اللہ عنہ وغیرہ کے ساتھ آتا ہے، اس لیے یہ کہ کہا جا سکتا ہے کہ آپ متقدم الاسلام ہوں گے۔

وفات ترمیم

سنہ وفات کے متعلق بھی کوئی تصریح نہیں مل سکی۔

فضائل ترمیم

یوں توان تمام فضائل وانعام کے آپ بھی مستحق ہیں جن کے دوسرے اہلِ کتاب صحابہ رضی اللہ عنہم اجمعین مستحق ہیں؛ لیکن ذیل کی دوآیتوں کے ضمن میں خصوصیت سے آپ کانام بھی مفسرین لیتے ہیں، جب کفارِ قریش آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم اور قرآن کے متعلق مختلف قسم کے شکوک وشبہات پیدا کرنے لگے تواس کے لیے ایک ثبوت یہ بھی پیش کیا گیا: أَوَلَمْ يَكُنْ لَهُمْ آيَةً أَنْ يَعْلَمَهُ عُلَمَاءُ بَنِي إِسْرَائِيلَ۔ [1] ترجمہ:کیا ان کے لیے یہ بات دلیل نہیں ہے کہ اس کو(قرآن) علمائے بنی اسرائیل جانتے ہیں۔ علما سے جولوگ مراد ہیں، مفسرین ان میں حضرت ثعلبہ رضی اللہ عنہ کا نام بھی لیتے ہیں، ابن عباس رضی اللہ عنہ کی روایت ہے کہ ایک مرتبہ حضرت عبد اللہ بن سلام رضی اللہ عنہ اور حضرت ثعلبہ رضی اللہ عنہ وغیرہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے اور انھوں نے عرض کیا کہ یارسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم! ہم لوگ آپ پر، قرآن پر، حضرت موسیٰ علیہ السلام اور توریت اور حضرت عزیر علیہ السلام پر توضرور ایمان لاتے ہیں؛ مگراس کے علاوہ تمام کتب ورسل کوماننا ضروری نہیں سمجھتے، اس پریہ آیت نازل ہوئی: يَاأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا آمِنُوا بِاللَّهِ وَرَسُولِهِ وَالْكِتَابِ الَّذِي نَزَّلَ عَلَى رَسُولِهِ وَالْكِتَابِ الَّذِي أَنْزَلَ مِنْ قَبْلُ۔ [2] ترجمہ:اے ایمان والو! ایمان لاؤ اللہ اور اس کے رسول پراور اس کی کتاب پرجواللہ نے اپنے رسول صلی اللہ علیہ وسلم پراتاری اور ان کتابوں پرجن کواللہ نے اس سے پہلے اُتارا ہے۔ زندگی کے دوسرے حالات وکمالات پردۂ خفا میں ہیں۔

حوالہ جات ترمیم

  1. (الشعراء:197)
  2. (النساء:136)