ثنا امانت
ثنا امانت ایک امریکی کامک کتاب کی ایڈیٹر ہیں۔ [2][3] اس کے قابل ذکر کام میں الٹیمیٹ کامکس: اسپائڈر مین اور کیپٹن مارول شامل ہیں۔ اس نے مارول کی پہلی سولو سیریز تیار کی جس میں ایک مسلم خاتون سپر ہیرو کو دکھایا گیا۔ ثنا امانت ایک پاکستانی خاندان میں پیدا ہوئی۔ وہ اپنے والدین اور 3 بھائیوں کے ساتھ رہتی رہیں، جو پاکستانی تارکین وطن تھے ، نیو جرسی کنواحی حصے گاؤں میں۔ اپنے پورے بچپن میں ، ثنا کو معاشرے میں شامل ہونے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑا اور وہ اپنی شناخت کے لیے جدوجہد کرتی رہی۔ ثنا امانت نے 2004 میں کولمبیا یونیورسٹی کے برنارڈ کالج میں مشرق وسطی پر خصوصی توجہ کے ساتھ پولیٹیکل سائنس کی تعلیم حاصل کی۔ [4]
ثنا امانت | |
---|---|
معلومات شخصیت | |
پیدائش | 22 جون 1982ء (42 سال)[1] نیو جرسی |
شہریت | ریاستہائے متحدہ امریکا |
عملی زندگی | |
مادر علمی | برنارڈ کالج |
پیشہ | کامکس مصنف ، مدیرہ ، ایگزیکٹو پروڈیوسر |
درستی - ترمیم |
کیریئر
ترمیمکالج ختم کرنے کے بعد ثنا نے ایک اشاعتی میگزین میں چند سال کام کیا۔ اس کے بعد اس نے کامک کتاب کمپنی ورجن کامکس میں کام کیا۔ اس کمپنی میں اسے گرافک قصہ بیان کرنے کے بارے میں معلومات حاصل ہوئیں، دو سال بعد یہ کمپنی ختم ہو گئی۔ 2009 میں ثنا نے مارول کامکس میں شمولیت اختیار کر لی، مارول کے ایک ایگزیکٹو نے ثنا سے بات چیت کی اور اس کے مخلتف اور منفرد ہونے کا اعتراف کیا اور بتایا کہ اس کے پاس کچھ ہٹ کر ہے اور وہ عام پرستار سے مختلف ہے، اس کی آواز الگ ہے اور مارول کو اس کی آواز چاہیے تاکہ وہ مارول کو بدل سکیں۔[5] 2014 میں اس نے مارول کی پہلی سولو سیریز تیار کی جس میں مس مارول نامی خاتون مسلم سپر ہیرو کی خاصیت کے ساتھ تھی۔ یہ کامک کئی ہفتے نیو یارک بیسٹ سیلر فہرست پر رہی اور 2015 میں ہوگو ایوارڈ برائے بہترین گرافک کہانی بھی جیتا۔ مس مارول ڈیجیٹل فارمیٹ میں زیادہ بکی اور کئی دفعہ مارول کی ڈیجیٹل سیل میں سرفہرست بھی رہی۔ [6]
باعث تحریک
ترمیماپنی ٹیڈ ٹاک میں ، امانت نے بتایا کہ " مس مارول کے پیچھے بڑا خیال اقلیت کی نمائندگی کے بارے میں بہت زیادہ تھا ، بڑا خیال آپ کا اپنی مستند خودی کو تلاش کرنے کے بارے میں تھا"۔ کامک تخلیق کرتے ہوئے ، اس نے اپنے تجربے پر توجہ دلائی کہ نیو جرسی کے مضافاتی علاقے میں پاکستانی تارکین وطن کے بچے کو امید ہے کہ آنے والی نسل کو شناخت مسترد کیے جانے کا تجربہ نہیں ہوگا جیسا کہ اسے ہوا جس کے لیے ایک متعلقہ سپر ہیرو معاون ثابت ہو گا۔ [4]
مزید دیکھو
ترمیم- خواتین کامک تخلیق کاروں کی فہرست
بیرونی روابط
ترمیم- ثنا امانت ٹویٹر پر
- on Marvel.com, at Marvel.com
حوالہ جات
ترمیم- ↑ https://www.adorocinema.com/personalidades/personalidade-913793/
- ↑ Tahir, Sabaa (4 فروری 2014). "ESSAY: Why Muslim Ms. Marvel succeeds in her debut". The Washington Post (امریکی انگریزی میں). Retrieved 2017-11-24.
- ↑ "Be The Hero: Get to Know Sana Amanat's Story". Makers (انگریزی میں). 18 ستمبر 2015. Archived from the original on 2019-05-25. Retrieved 2017-11-24.
- ^ ا ب Thomson-DeVeaux, Amelia. "A New Kind of Superhero | Barnard College". barnard.edu (انگریزی میں). Retrieved 2017-11-24.
- ↑ Thomas, Janelle Okwodu, Mickalene. "Sana Amanat Is Changing the World of Comic Books From the Inside Out". Vogue (امریکی انگریزی میں). Retrieved 2018-12-03.
{{حوالہ خبر}}
: اسلوب حوالہ 1 کا انتظام: متعدد نام: مصنفین کی فہرست (link) - ↑ Cocca، Carolyn (2016)۔ Superwomen: Gender, Power, and Representation۔ Bloomsbury Academic۔ ص 183۔ ISBN:978-1501316579