ثنیۃ الوداع ثنیہ الوداع گھاٹیوں کا نام ہے ایک درے کی صورت میں جبل سلع کے مشرقی جانب ہوا کرتی تھیں ۔

ثنیۃ الوداع کے معنی ترمیم

آبادی کے باہر وہ گھاٹی جہاں مسافر کو رخصت کیا جائے،الوداعی گھاٹی

وجہ شہرت ترمیم

جہاں محسن انسانیت سرکار دو عالم پی کا استقبال اہل مدینہ نے طلع البدر علینا “ کی نعت دف بجا کر کیا تھا۔ اس گھائی پر یادگار کے طور پر ایک مسجد صدیوں سے قائم تھی۔ یہ موجودہ سیدنا ابو بکر الصدیق روڈ اور سید نا عثمان بن عفان روڈ کے چوک کے پاس ہوا کرتی تھی۔ لیکن جب سید نا ابوبکر صدیق “ روڈ کا انڈر پاس تعمیر ہوا تو اسے منہدم کر کے وہاں سے سڑک گزار دی گئی۔ اس کا بچا کھچا حصہ ایک تکونی صورت میں اب بھی باقی ہے مگر کسی قسم کا نشان لگانے کی زحمت گوارا نہیں کی گئی اس کا تھوڑا سا حصہ بچ پایا ہے اور وہاں خوبصورتی کے لیے شجر کاری کردی گئی ہے سوائے چند مدینہ کے پرانے باسیوں کے اب اس جگہ یا اس کی تاریخی اہمیت اور مقام کو کوئی بھی نہیں جانتا اور شاید ایک دو نسلوں کے بعد تو یہ جگہ بالکل قصہ پارینہ بن جائے گی۔[1]

حوالہ جات ترمیم

  1. جستجوئے مدینہ صفحہ 880 عبد الحمید قادری اورینٹل پبلیکیشنز اردو بازار لاہور