ثوبیہ خان نیازی
شاعرہ، صاحبِ اسلوب کالم نویس، بلند پایہ نثر نگار، نامور مصنفہ اور ممتاز ادیبہ
پیدائش
ترمیمثوبیہ خان ضلع نارووال کے علاقے شکر گڑھ ایک گاؤں مدہ کوٹلی میں 2 اپریل 1983ء کو مشتاق خان نیازی کے ہاں پیدا ہوئیں۔
تعلیم
ترمیمابتدائی تعلیم شکر گڑھ سے ہی حاصل کی۔ انھوں نے گریجویشن اسلامیہ کالج لاہور جب کہ اردو میں ماسٹر کی ڈگری پنجاب یونیورسٹی سے حاصل کی۔
شعروادب
ترمیمثوبیہ خان نیازی نے شعر کہنے کی ابتدا اپنے زمانہ طالب علمی سے کی۔ تب وہ نارووال سے لاہور آچکی تھیں اور یہیں لاہور ہی میں انھوں نے شاعر خالد شریف سے باقاعدہ طور پر اصلاح لینا شروع کی۔
تصانیف
ترمیمثوبیہ خان کا پہلا شعری مجموعہ میرا محرم راز 2018ء میں اشاعت پزیر ہوا۔۔ اردو مضامین پر مشتمل ان کی دوسری کتاب کبھی پلٹ کر دیکھوبھی سال 2018ء ہی میں شائع ہوئی