جامعہ اسلامیہ عربیہ انوار العلوم

جامعہ اسلامیہ عربیہ انوار العلوم ملتان غزالئ زماں مولانا سید احمد سعید کاظمی (1913ء تا 4 جون 1986ء) کی قائم کردہ ایک اسلامی دینی درس گاہ ہے۔ انھوں نے اوائل 1935 میں وہ ملتان کی طرف ہجرت کی اور اپنے ہی گھر میں تدریس کا آغاز کیا۔ مارچ 1944ء میں اس جامعہ کی تعمیر مکمل ہوئی۔ ماہ شوال 1363 قمری ہجری مطابق ستمبر 1944ء سے اس جامعہ میں باقاعدہ تدریس کا آغاز ہوا۔ 9، 10، 11 دسمبر کو اس جامعہ کا پہلا تاریخ ساز اجتماع منعقد ہوا۔

دفتری ربط جامعہ اسلامیہ عربیہ انوار العلوم ملتان

ْ ْ ْ