جامعہ روحانیت بلتستان
جامعہ روحانیت بلتستان، پاکستان کے شمال میں واقع علاقہ بلتستان کے شیعہ مذہب کے علما کرام پر مشتمل ایک تنظیم ہے۔ یہ تنظیم سنہ 2011 عیسوی میں بنی جس کا ہدف قم میں مقیم پاکستانی طلاب کی علمی مشکلات کا حل نیز بلتستان میں اسلامی تہذیب کی ترویج کرنا ہے۔ اور ہر دو سال بعد الیکشن کے ذریعے اس کے صدر کا چناؤ ہوتا ہے۔[1]
دفتری زبان | اردو |
---|---|
سابقہ صدر | محمد حسین حیدری |
موجودہ صدر | سید احمد رضوی |
ویب سائٹ | http://jrbpk.com/ |
اہداف
ترمیمجامعہ روحانیت بلتستان کو بنانے کابنیادی مقصد:
بلتستان کے علما اور دینی طلاب کے درمیان اتحاد اور همدلی کی فضا قائم کرنا اور بزرگ علما کرام کے تجربات سے استفاده کرتے ہوئے مختلف شعبوں میں باصلاحیت افراد کی تربیت کرنا ہے۔ علما کرام وطلاب کواسلامی تعلیمات اور ثقافت کی ترویج کے لیے تعلیمی،تربیتی، تبلیغی اور سماجی سرگرمیوں کے مواقع فراهم کرنا طلاب کی علمی ضرورت کوملحوظ نظر رکھتے ہوئے 'اعتقادی شبھات اور ان کے جواب پر مشتمل دورہ کا انعقاد مختلف مناسبتوں میں علمی نشستوں کا اہتمام طلاب کے مابین مقالہ نویسی کا علمی مقابلہ پاکستان سے آنے والے زایرین خصوصا تنظیمی جوانوں کے لیے علمی وفکری کورسز کا انعقاد کرنا اس تنظیم کے اہم کاموں میں سے بعض ہیں۔[2]
بیرونی روابط
ترمیمحوالہ جات
ترمیم- ↑ حوزہ ویب گاہ[مردہ ربط]مشاہدہ کی تاریخ، 25 دسمبر 2018
- ↑ jrbpk.com