جامعہ محمدیہ بھیرہوا نیپال

جامعہ محمدیہ بھیرہوا
جامعہ کا نام: جامعہ محمدیہ
مؤسس : شیخ شفیق الرحمن سلفی
سنہ تاسیس: 1994ء
مقام: غلہ منڈی ـ 6 بھیرہوا، نیپال

جامعہ محمدیہ، بھیرہوا، نیپال ترمیم

جامعہ محمدیہ ایک دینی وتعلیمی ادارہ ہے، یہ ادارہ مولانا شفیق الرحمن سلفی کی انتھک کوششوں کا نتیجہ ہے، جہاں سلفیوں کا کوئی نام نشان نہ تھا اس گمنام جگہ میں انھوں نے قرآن و حدیث کی تبلیغ کے لیے کمر بستہ ہوئے، ایسے نازک موقع پر مہر علی نے آپ کی کافی مدد کی، ابتدا میں شیخ محترم کو اپنے گھر میں پر زور خوش آمدید کہا اور بعد میں آنے والے ہر مشکل وقت میں آپ کا بھرپور ساتھ دیا۔ مہر علی ایک سلفی ذہن کے با اخلاق شخص تھے، آپ پہلے وہ شخص ہیں جو بھیرہوا میں سلفیت کے فروغ کے لیے بے حد متمنی تھے۔ ممکن حد تک کوششیں بھی کرتے تھے۔ انھیں اس وقت کافی خوشی ہوئی جب شیخ شفیق الرحمن السلفی کو اپنے یہاں مبلغ کی شکل میں پایا، ان کا پر زور استقبال کیا، شیخ انھیں کے یہاں رہ کر دعوت وتبلیغ کا فریضہ دل وجان سے انجام دینے لگے، بعد میں علاقہ کے بچوں کو بھی مہر علی کے گھر میں تعلیم دینی شروع کردی۔ یہ سن 1991 ء کی بات ہے۔ یوں چار سال آپ مہر علی کے یہاں رہ کر سلفی علمی نشاط کو پروان چڑھائی۔ خطیب الاسلام مولانا عبد الرؤف جھنڈا نگری برابر بھیرہوا تشریف لاتے اور وہاں کے لوگوں میں قرآن وسنت کے فروغ کے لیے بڑے فکر مند تھے اس کے لیے ہرممکن کوشش بھی کرتے تھے، لیکن جب آپ نے شیخ شفیق الرحمن سلفی کی کوششوں کو دیکھا تو بہت خوش ہوئے اور یوں شیخ شفیق الرحمن سلفی نے مولانا عبد الرؤف جھنڈا نگری کی سرپرستی میں سنہ 1994 ء میں اس سلفی ادارہ کی بنیاد ڈالی۔ بھیرہوا نیپال کی سرزمین میں اہل حدیث کا یہ سب سے پہلا ادارہ ہے۔ اس ادارہ کے ذریعہ سلفیت کا کافی فروغ ہوا، ۔

تعلیمی شعبہ جات ترمیم

ابتدائی درجہ سے جماعت رابعہ تک کے بچوں کو متشرع وبا صلاحیت علما کی نگرانی میں زیور تعلیم سے آراستہ کیا جاتا ہے۔ عربی، اردو کے ساتھ ساتھ انگلش، سائنس، ریاضی اور نیپالی جیسے عصری علوم کی بھی تعلیم دی جاتی ہے۔ قرآن کریم کو سینے میں محفوظ کرنے کا جذبہ رکھنے والے طلبہ کے لیے " تحفیظ القرآن الکریم " کا شعبہ بھی ہے۔

دعوتی شعبہ جات ترمیم

عوام الناس میں خالص قرآن وسنت کی تعلیم کو فروغ دینے کے لیے ہی اس ادارہ کی بنیاد رکھی گئی ہے، یہی اس ادارہ کا مقصد ہے۔ جسے پورا کرنے کے لیے مختلف پروگرام کیے جاتے ہیں، غیر مسلموں میں اسلام کی تبلیغ کی جاتی ہے، مساجد میں خطبہ جمعہ کا انتظام کیا جاتا ہے، پمفلٹ اور دیکر مفید کتابوں کو مفت تقسیم کیا جاتا ہے اور آج کے اس برق رفتار زمانہ میں شوسل میڈیا سے وابستہ لوگوں کو بھی صحیح تعلیم دینے کی حتی الامکان کوشش کی جاتی ہے۔

شعبہ نشر و اشاعت ترمیم

جامعہ محمدیہ نے آج تک کئی علمی رسالے پمفلیٹ یا کتابچہ کی شکل میں شائع کیے ہیں۔ جو درج ذیل ہیں : 1۔ بارش کے مسائل ترتیب : الطاف الرحمن ابوالکلام سلفی

حوالہ جات ترمیم

http://3rbseyes.com/717761-246-post.html[مردہ ربط]