جان محمد عباسی
| ||
تاریخ پیدائش: | 1923 | |
جائے پیدائش: | لاڑکانہ | |
تاریخ وفات: | 2003 | |
جائے وفات: | کرچی |
جماعتِ اسلامی پاکستان کے بزرگ رہنما۔ لاڑکانہ کے ایک گاؤں میں پیدا ہوئے۔ مولانا نے انیس سو اٹھاون میں شہر کے امیرِ جماعت کے عہدے سے ترقی حاصل کی۔ وہ بعد میں امیرِ صوبہ سندھ اور پھر نائب امیر جماعتِ اسلامی پاکستان منتخب ہوئے۔
یوں تو عباسی صاحب پاکستان کی سیاسی تاریخ میں جانے پہچانے تھے لیکن انیس سو ستتر میں جب انھوں نے اس وقت کے وزیرِ اعظم ذو الفقار علی بھٹو کے مقابلے میں لاڑکانہ کی ایک قومی اسمبلی کی نشست سے کاغذات نامزدگی داخل کرنے کی کوشش کی تو انھیں اغوا کر لیا گیا تھا جس کے باعث انھیں بین الاقوامی شہرت حاصل ہوئی تھی۔
مولانا کی سیاسی زندگی بھرپور انتخابی معرکہ آرائی سے عبارت رہی تاہم انھیں انتخابات میں کبھی کامیابی نصیب نہیں ہو سکی۔ البتہ انیس سو تراسی میں ان کے ایک بیٹے قربان علی عباسی لاڑکانہ میونسپل کمیٹی کے چیئرمین منتخب ہوئے۔ جماعتِ اسلامی کو عوام الناس میں مقبول اور قابلِ قبول بنانے کی جدوجہد میں مولانا نے اہم کردار ادا کیا۔ کراچی میں ان کا انتقال ہوا۔ لاڑکانہ میں ان کی تدفین ہوئی۔