جاپانی شہر
شہر (市) جاپان کی ایک مقامی انتظامی اکائی ہے۔ شہر ٹاون (町) اور گاؤں (村) ایک ہی سطح پر درجہ بند ہیں، صرف فرق یہ ہے کہ شہر ضلع کی ذیلی تقسیم نہیں ہوتے۔
شہر حیثیت
ترمیمایک بلدیہ کو ایک شہر کے طور پر نامزد کرنے کے لیے مقامی خود مختاری قانون کے آرٹیکل 8 میں مندرجہ ذیل شرائط کا پورا ہونا ضروری ہے۔
- آبادی عام طور پر 50،000 یا زیادہ ہونا چاہیے۔ (原則として人口5万人以上)
- کنبوں کی کم از کم 60٪ تعداد ایک شہری علاقے میں ہونا چاہیے۔ (中心市街地の戸数が全戸数の6割以上)
- کنبوں کی کم از کم 60 فیصد تعداد تجارت، صنعت یا دیگر شہری پیشوں میں ملازم ہونا چاہیے۔ (商工業等の都市的業態に従事する世帯人口が全人口の6割以上)
- پریفیکچر آرڈیننس کی دوسری شرائط پوری ہونا چاہیے۔ (他に当該都道府県の条例で定める要件を満たしていること)