جاپانی پھل
املوک، جاپانی پھل یا انگریزی میں اس کو Persimmon کہتے ہیں۔املوک دیکھنے میں بہت خوشنما نظر آتا ہے اور اس کی شکل ٹماٹر سے ملتی جلتی ہے۔ ٹماٹر رنگت میں سرخ لیکن املوک رنگ کے لحاظ سے نارنگی ہوتا ہے۔ لیکن کھانے میں یہ انتہائی مزیدار ہوتا ہے۔ اس کا گودا نہایت نرم ہوتا ہے۔ اور اپنی صفات کے لحاظ سے یہ پاکستانی عوام میں کافی مقبول ہو چکا ہے اور ہر کوئی اس کو پسند کرتا ہے۔
پاکستانی آب و ہوا کے لیے یہ پھل موافق ہے اسی لیے اس کی کاشت دن بدن بڑھتی چلی جارہی ہے۔ املوک گرم مزاج پھل ہے اس لیے اس کو ہمیشہ اعتدال میں ہی کھائیں۔ اور ہمیشہ پکا ہوا پھل کھائیں کچا پھل نقصان دہ ہو سکتا ہے۔املوک میں وٹامن اے، وٹامن بی اور سی، پروٹین، کیلشیم، فاسفورس، فولاد اور پوٹاشیم پایا جاتا ہے۔ سو گرام پھل میں صرف 80 کیلوریز ہوتی ہیں۔
طبعی فوائد
ترمیم- ٭ اس پھل کو کمر درد میں کھانا فائدہ مند ہوتا ہے۔
- ٭گلے کی سوزش اور خراش میں بھی فائدہ مند ہے۔
٭سخت جسمانی مشقت سے پٹھوں کی اکڑن اور درد میں مفید ہے۔
- ٭بڑی آنت میں خرابیوں کو دور کرنے میں مدد کرتا ہے۔
- ٭یہ ہمارے نظام انہظام کو درست رکھتا ہے۔
- ٭دل کی بیماریوں میں کھانا فائدہ مند ہے۔
- ٭ شوگر کو کنٹرول کرتا ہے۔
- ٭قوت معدافعت میں اضافہ کا سبب بنتا ہے۔
- ٭وزن کی کمی کا سبب ہے۔
- ٭یہ پھل آنت کے زخم ٹھیک کرتا ہے۔
- ٭ بڑی آنت کے ورم کو کم کرتا ہے۔
- ٭ قبض کو دور کرتا ہے۔
- ٭ اپینڈ