جرافہ (دنترا / rake) کے معنی ایک ایسے اوزار کے ہوتے ہیں جس کو عام طور پر زراعت میں استعمال کیا جاتا ہے اس میں ایک طویل دستہ ہوتا ہے جس کے نچلے سرے پر ہل کی مانند لمبے آھنی دندانے لگے ہوتے ہیں۔ فارسی میں اس کے ليے خاک کش (خاکش) اور یا آھن سای کے الفاظ بھی آتے ہیں جبکہ اردو میں اس کے ليے دنترا کا لفظ قریب ترین متبادل آتا ہے۔ اس سے ملتے جلتے آلات کے ليے متعدد اقسام کے الفاظ ملتے ہیں جن میں سب سے قریب اور مماثل جندرا (pitchfork) ہے جو اپنی ساخت میں ایک ایسے پھاوڑے (hoe) سے ملتا جلتا ہے جس میں لمبے لمبے دندانے لگے ہوں۔ اس اوزار کی چھوٹی شکل سے عام طور پر کھیت میں بکھری ہوئی گھاس پھوس کو مجتمع کرنے کا کام لیا جاتا ہے جبکہ اس اوزار کی بڑی شکل کو زمین ہموار اور گداز بنانے کے ليے بھی استعمال کرتے ہیں۔

زمین ہموار و گداز کرنے کے ليے زراعت میں کسان کا اوزار بنام جرافہ یا دنترا۔

مزید دیکھیے

ترمیم