27°49′23″N 51°28′19″E / 27.823°N 51.472°E / 27.823; 51.472

جزیرہ نخیلو is located in Iran
جزیرہ نخیلو
خلیج فارس میں ایرانی جزیرے نخیلو کامقام

نخیلو جزیرہ ایران کے صوبے بوشہر کے شمال مشرق میں خلیج فارس میں واقع ہے۔ ایران کے دوسرے بڑے جزیرے جزیرہ ام الکرم سے قریب واقع جزیرہ نخیلو کا رقبہ 60 ہیکٹر اور اس کا عرض 1500 میٹر ہے۔ اس جزیرے پر بہت سے استوائی پرندوں سمیت مقامی پرندے بسیراکرتے ہیں یہ جزیرہ انسانی آبادی کے لحاظ سے غیر آبادجزیروں میں شامل ہے۔ یہاں ساحلی بگلے اور کیکڑا خور بکثرت پائے جاتے ہیں موسمی لحاظ سے یہ جزیرہ ان پرندوں کے تولیدی عمل کے لیے بھرپو رہے اور یہ پرندے بڑی بڑی ڈاروں کی شکل میں یہاں انڈے دیتے اور اپنے بچوں کی افزائش کرتے ہیں۔ ایک خاص قسم کا کچھوابھی یہاں کاباسی ہے جویہاں کی ساحلی ریت میں انڈے دیتاہے۔

ماخذ

ترمیم

ایران کی جنگلی حیات قسط ہشتمآرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ urdumovies.net (Error: unknown archive URL)