جر وقتی معاہدہ (انگریزی: Part-time contract) ایک قسم کی ملازمت ہے جس میں ہر ہفتے میں کل وقتی ملازمت کے بالمقابل کم گھنٹے ہوتے ہیں۔ یہاں کام کرنے والے شفٹ میں خدمات انجام دیتے ہیں۔ شفت کے اوقات کئی بار گشت کرتے ہیں۔ ملازمین کے بارے میں یہ سمجھا جاتا ہے کہ وہ جز وقتی کام کر رہے ہیں اگر وہ عام طور سے کسی ہفتے ہیں 30 گھنٹوں سے کم اپنی خدمات کوانجام دیں۔[1] بین الاقوامی مزدروی ادارہ کے مطابق جز وقتی ملازمین کی تعداد گذشتہ 20 سالوں میں ایک چوٹھائی سے بڑھ کر آدھی ہو چکی ہے۔ یہ صورت حال ریاستہائے متحدہ امریکا کو چھوڑ کر دنیا کے سبھی ترقی یافتہ ممالک میں دیکھی گئی ہے۔[1] جر وقتی ملازمت کی کئی وجوہ ہو سکتی ہیں، اس میں ایک فائدہ تو یہ بھی ہے کہ آجر کم وقتوں پر کام پر آنے کو کہتا ہے۔ عارضی طور پر لوگ جز وقتی ملازمت کر کے کل وقتی ملازمت تلاش کر سکتے ہیں۔ عالمی مزدوری ادارہ کی کنونشن 175 کے مطابق جز وقتی ملازمین کو بھی کل وقتی ملازمین سے کم تر برتاؤ کا حق دار نہیں سمجھا جا سکتا ہے۔[2]

جز وقتی طور پر پیانو کی کلاسیں دینے والا ایک شخص

جز وقتی ادارہ جات

ترمیم

جز وقتی ملازمت کے پس پردہ کئی ادارہ جات کی ہی جز وقتی کار کردگی ہے۔ مثلًا اگر کوئی تعلیمی ادارہ صرف رات میں چند گھنٹوں کے لیے کام کرے گا، تو لازم ہے کہ وہ اتنے ہی وقت تک کسی کی خدمات چاہے گا۔ یعنی یہ کہ دن اگر کوئی دن مدرس رات کے وقت دو یا تین گھنٹے مزید کام کر سکے، تو مدرس مزید تنخواہ حاصل کرے گا اور ادارے کا کام بھی مکمل ہو گا۔ اسی طرح سے کچھ ادارے منصوبہ جات پر مبنی (Project-based) ہوتے ہیں۔اس کے لیے کسی پیشہ ور شخص کی خدمات مقرر وقت اور مقررہ دنوں میں حاصل کی جا سکتی ہیں۔ پیشہ ور شخص کا خدمات انجام دینا اتنی میعاد میں جز قتی ہی شمار کیا جائے گا۔


مزید دیکھیے

ترمیم

حوالہ جات

ترمیم
  1. ^ ا ب "Inclusive Labour Markets, Labour Relations and Working Conditions Branch (INWORK) (INWORK)" (PDF) 
  2. بین الاقوامی مزدوری ادارہ جز وقتی کنونشن No 175 آرکائیو شدہ 2004-01-13 بذریعہ Library of Congress Web Archives