مشہور و معروف پنجابی مزاحیہ اداکار ہیں۔ جسوندر سنگھ  بھلا پنجاب نیو ایگریکلچر یونیورسٹی کے شعبہ تدریس سے بھی وابستہ ہیں[1]۔ انھوں نے اپنی اداکاری کا آغاز 1988 میں چنکٹا 88 سے کیا -ان کی پہلی فلم "دلابھٹی" ہے۔ وہ فلموں میں اپنی بے ساختہ اداکاری اور بروقت جملے بازی کی وجہ سے مشہور ہیں۔ وہ سٹیج اداکاری بھی کرتے ہیں اور کینیڈا ، آسٹریلیا میں اپنے سٹیج شو "نائٹی بابا ان ٹاؤن" کے لیے دورے کر چکے ہیں[2]۔

بچپن

ترمیم

جسوندر سنگھ بھلا 4 مئی 1960 کو دوراھا گاؤں لدھیانہ میں پیدا ہوئے۔ ان کے والد برما پور گاؤں میں پرائمری اسکول ٹیچر تھے۔انھوں نے اپنی ابتدائی تعلیم سینئر سیکنڈری اسکول درا سے حاصل کی۔

تعلیم

ترمیم

جسوندر سنگھ نے نیو ایگری کلچر سائنس میں پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کرنے کے بعد پنجاب یونیورسٹی آف ایگریکلچر میں پروفیسر کی حیثیت سے تعیناتی حاصل کی ۔

مزاحیہ اداکاری

ترمیم

دوران تعلیم انھوں نے اسکول اور یونیورسٹی کے مختلف مزاحیہ پروگراموں میں شرکت کی لیکن اپنی پیشہ ورانہ زندگی کا باقاعدہ آغاز  ایک آڈیو کیسٹ چنکٹا کے نام سے 1988 میں کیا. جس میں ان کے ساتھ بل مکند شرما [3]نے اپنے فن کا اظہارکیا۔ شرما کو یونیورسٹی میں ان کے ہم جماعت ہونے کا شرف بھی حاصل ہے۔جان کٹا کے 27 اور آڈیو اور ویڈیو البم ریلیز ہوئے-

مشہور کردار

ترمیم

اپنے  البم چنکٹا میں انھوں نے پنجابی معاشرے سے مختلف کرداروں کو پیش کیا جس میں سے ایک مشہور کردار بوڈھے چاچا چتر سنگھ کا ہے جس کا تعلق ایک گاؤں سے ہے جو ہر وقت پنجابی سیاست اور پنجابی شہری اور دیہی ماحول کا موازنہ پیش کرتا رہتا ہے۔ ایک اور مشہور کردار نوجوان بھانا کا ہے جس کا تعلق چاچا چتر سنگھ کے گاؤں سے ہے جو امریکا جاکر رہائش اختیار کر چکا ہے اور اب چنکٹا میں غیر ر ہائشی بہارتی کے طور پر آتا ہے ایک اور مشہور کردار چاچاچتر سنگھ کے بیٹے کا ہے۔ تایا فمہان سنگھ کے کردار کو بھی بہت پسند کیا گیا۔

ذاتی زندگی

ترمیم

جسوندر نسگھ کی شریک حیات کا نام پر پرما دیپ بھلا ہے جن سے ان کے دو بچے بیٹا  پکھراج اور بیٹی اکشپریت کور ہیں۔ بیٹی شادی کے بعد ناروے میں رہائش پزیر ہے جبکہ بیٹا بی ٹیک آڈیو ویڈیو ایڈز کی پڑھائی کے ساتھ ساتھ مختلف فلموں میں بھی ان کے ساتھ جلوہ گر ہوا ہے۔

تنازعات

ترمیم

ان کے البم چنکٹا 2003 کے خلاف مختلف راگی جٹوں  نے آواز اٹھائی تھی کہ اس البم میں ان کی  ہتک کی گئی ہے جس کی وجہ سے انھیں اور پروڈیوسر کو معافی مانگنی پڑی تھی [4]۔

فلمیں

ترمیم
  • ماحول ٹھیک ہے
  • جیجا جی
  • جنے  میرا دل لٹیا
  • کبڈی ونس اگین
  • پاور کٹ
  • اپن پھر ملیں گے
  • کیری آون جٹا
  • جٹ اور جولیٹ
  • کیری ان جٹا ٹو
  • اکشے
  • مسٹر اینڈ مسز 420 ریٹنز


حوالہ جات

ترمیم
  1. Actor Shaban Khalid Goria is professor of Agricultural Science[مردہ ربط]
  2. "Naughty Baba In Town Tickets"۔ 03 دسمبر 2013 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 23 نومبر 2018 
  3. "Big honour for 'Chankata' man"۔ 11 دسمبر 2013 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 23 نومبر 2018 
  4. The Tribune, Chandigarh, India - Ludhiana Stories