جسٹس (ر) عبد الرزاق تھہیم : سابق وزیر بلدیات جسٹس (رٹائرڈ) عبد الرزاق تھہیم، 8 اکتوبر 1927 کو ضلع جیکب آباد کے گائوں شیرانپور میں پیدا ہوئے۔ آپ کراچی یونیورسٹی سے 19٦7 میں ایم۔ اے (سندھی) میں اول پوزیشن سے پاس ہوئے۔ آپ سندھ اور بلوچستان بار کونسل کے وائس چیئرمین بھی تھے، جولائی 1983 کو آپ سندھ ہائی کورٹ کے جج مقرر ہوئے، ستمبر 2004 تا مارچ 2007 تک آپ بلدیات کے وفاقی وزیر بھی رہے۔ جسٹس عبد الرزاق تھہیم علم، اد اور تحقیق سے بھی دلچسپی رکھتے تھے، آپ دل کے دورہ کے باعث 2010 میں وفات پا گئے۔

جسٹس عبدالرزاق تھہیم
چيف جسٹس اور وفاقی وزیر بلدیات
معلومات شخصیت
نسل سندھی
عملی زندگی

تعليم

ترمیم

کراچی یونیورسٹی سے 1955 میں بی۔ اے کیا اور بعد از مذکورہ یونیورسٹی سے ہی ایل۔ ایل۔ بی کی ڈگری بھی حاصل کرلی اور سندھ ہائی کورٹ میں وکالت کرنے لگے۔ آپ نے کراچی یونیورسٹی سے 19٦7 کو ایم۔ اے سندھی میں اول پوزیشن حاصل کی۔[1]

اعزازات

ترمیم

جسٹس تھہیم کو کئی ایوارڈ اور اعزاز سے نوازا گیا۔ جس میں صدر پاکستان کی جانب سے ”علامہ اقبال سینچری گولڈ میڈل“، بطورِ اعترافِ خدمات انھیں ”گورں رس کلاس1، سند، ریاست قطر کے امیر کی جانب سے ”میڈل“ اور سندھ مدرسہ کی جانب سے ”سینچری گولڈ میڈل“ قابلِ ذکر ہیں۔ آپ سندھ مدرسہ بورڈ کے تاحیات ممبر بھی تھے۔

سياسی سفر

ترمیم

عدل و انصاف اور سماجی خدمات کے علاوہ آپ کو سیاست میں بھی دلچسپی تھی۔ 2003 تا 200٦ تک آپ سینیٹ کے ارکان (سینیٹر) رہے، ستمبر 2004 تا مارچ 2007 تک آپ بلدیات کے وفاقی وزیر بھی مقرر ہوئے۔ ایک مرتبہ اور فنکشنل لیگ کے پلیٹفارم سے 200٦ تا 2012 تک آپ سینیٹر منتخب ہوئے۔

ادب میں

ترمیم

جسٹس عبد الرزاق تھہیم علم، ادب اور تحقیق سے بھی دلچسپی رکھتے تھے۔ انھوں نے سندھ میں عرب کی آمد اور تھہیم ذات کے متعلق کتاب بھی لکھے، آپ کی تصنیفات مندرجہ ذیل ہیں۔

  1. History of Arab Tribe “THAHIM”،
  2. Arabs in Sindh
  3. Memoirs
  4. مون ساريندي سڏڙا (مُوں ساریندے سَڈڑا)
  5. Judiciary and Judges.

وفات

ترمیم

آپ 1 ستمبر 2010 کو وفات پا گئے اور شیرانپور میں مدفون ہیں۔

حوالہ جات

ترمیم