جعلی یا دق نمبر پیر یا فقیر جو جاہل مطلق ہوتا ہے۔ یعنی علم سریعت سے بے خبرہوتا ہے اور اگر علم دین تھوڑا بہت جانتا بھی ھو تو اس پر عمل نہ کرے۔ پاکستان میں جعلی پیر کی اصطلاح ایسے اشخاص کے لیے استعمال کی جاتی ہے جو غیبی طاقتوں یا کرشمہ سازی کے دعوی دار ہوتے ہیں، جس کا تعلق وہ کسی طرح دین اسلام سے جوڑتے ہیں۔ توہم پرست اور جاہل لوگوں کی کثیر تعداد ان کو اسلام کا ولی سمجھتے ہوئے ان کی مرید ہو جاتی ہے۔ جعلی پیر کے کچھ غنڈے اور کارندے کرشمہ سازی اور شعبدی بازی میں مدد دے کر لوگوں کو مرغوب کرتے ہیں۔ یہ لوگ اپنا تعلق مختلف سلاسل کے پرانے صوفیوں سے جوڑتے ہیں اور عوام ان کو پہنچا ہوا سمجھتی اور کہتی ہے۔ جعلی پیر تعویز گنڈے کا کاروبار بھی کرتے ہیں، لوگوں کو بتاتے ہیں کہ ان پر جنات کا سایہ ہے اور وہ جنات کو بھگانے کا علم جانتے ہوئے ان کا جنات سے چھٹکارا دلوا سکتے ہیں۔ بعض بدکردار بھی ھوتے ہیں۔ ان سب کاموں کے یہ لوگوں سے پیشے وصول کرتے ہیں۔ بعض پیر جنات کو اپنے قبضہ میں بتاتے ہیں اور سائلوں کا ان کی مدد سے کوئی بھی کام کروا لینے کا دعوی کرتے ہیں۔[1] جاہل عوام کے ذہن میں قرآن میں حضرت سلیمان اور جنات کے تذکرے کو ان پیروں کے قصوں سے جوڑ کر ان کی پیروی میں لگ جاتی ہے۔

بعض جھوٹے پیر مذہبی اور سیاسی رہنما کا روپ دھارتے ہیں۔ یہ تعویز گنڈے (یا جنات کو بھگانے) کا کام نہیں کرتے مگر قدرے پڑھے لکھے عوام کو مذہب کے نام پر بیوقوف بنا کر اپنا مرید بنا لیتے ہیں جس سے ان کی سیاسی اور کاروباری حیثیت میں اضافہ ہوتا ہے۔ یہ پیر بھی اکثر شعبدہ بازی کا استعمال کرتے ہیں۔[2][3] عرب دنیا میں ایسے رہنماوں کے لیے "fake sheikh" کی اصطلاح استعمال کی جاتی ہے۔

  1. "'جعلی پیروں' کے خلاف کریک ڈاؤن"۔ بی بی سی، موقع۔ 12 نومبر 2005ء۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 11 ستمبر 2011 
  2. Batil Exposed Part 2 By Shaikh Tausif Ur Rehman Rashidi. Archived from the original on 2018-12-25. https://web.archive.org/web/20181225080830/https://www.youtube.com/watch?v=PJcpDIu3IyU. 
  3. Miracle by Allah Word Muhammad around Moon during Dr Tahir ul Qadri Speech on Islam e Muhammad. Archived from the original on 2018-12-25. https://web.archive.org/web/20181225080836/https://www.youtube.com/watch?v=IP3GV7oVXwA.