جلد
کھال یا جلد، جسم کے ہر حصے کو ڈھانپے ہوئے ہے۔ اس کی دو تہیں ہوتی ہیں۔ بیرونی سخت تہ بَشرہ (epidermis) اور اندرونی نرم تہ ادمہ (dermis)۔ اندرونی تہ میں بے شمار غدود (glands) ہوتے ہیں جو پسینہ خارج کرتے ہیں ان غدود کے مواد میں خون کے اخراجی مادے جو جسم سے نکال دیے جاتے ہیں اور پانی شامل ہوتا ہے۔ پسینہ کا اخراج کھال اور جسم کے درجہ حرارت کو اعتدال پر رکھتا ہے۔ دماغی محنت، جسمانی مشقت یا گرمی سے پسینہ آتا ہے۔ پسینہ جلد کو مرطوب رکھتا ہے اور جسم میں حرارت کا توازن قائم رکھتا ہے۔جلد ہمارے اندرونی حصّے کو گندگی،سورج کے خطرناک ریز اور بیماریوں سے بچاتا ہے۔
ویکی ذخائر پر جلد سے متعلق سمعی و بصری مواد ملاحظہ کریں۔ |