جمالی بلوچ قبیلہ: یہ قبیلہ رند کا ایک اتحادی رہا ہے جو بھنڈ قبیلے کے پانچویں پشت سے تشکیل شدہ ہے۔ اس قبیلہ کی اکثریت ( سابقہ ) ضلع سبی کے سب ڈویژن نصیر آباد میں کھوسہ، بلیدی اور جکھرانی قبائل کے قرب و جوار میں آباد ہے۔ خان قلات کے نصیر آباد سب ڈویژن کو بر طانوی حکومت کو پٹے پر دینے سے پہلے یہ قبیلہ قلات کے زیر حکو مت تھا۔ برطانوی حکومت کی طرف سے کیرتھر بیراج کے کھوکنے سے اس سب ڈویژن میں زراعت کے لیے پانی کی کافی مقدار مہیا ہو گئی۔ جس سے اس علاقہ کے جمالی قبیلہ اور دوسرے قبائل کو بہت زیادہ فائدہ پہنچا، یہ لوگ زراعت میں ماہر ہیں۔ انھوں نے خانہ بدوشی کو خیر باد کہہ دیا اور بہت سے دیہات آباد کر کے ان میں رہنے لگے۔ یہ ایک بہت بڑا قبیلہ ہے۔ اس کے کچھ لوگ جیکب آباد اور زیریں سندھ کے کئی اضلاع میں رہتے ہیں۔ اور کچھ لوگ تو پنجاب تک بھی اقامت پزیر ہیں۔

فائل:Mir Zafarullah Khan .jpg
میر ظفر اللہ خان جمالی

شجرہ جمالی بلوچ قبیلہ

  • جمالی (بھنڈ)
      • مندرانی
      • ببر (گجانی)
      • بولانی
      • سومرزئی
      • مرادانی
      • بھنڈانی
      • جنبانی
      • ہم ہما نانی
      • پندرانی قلندرانی
      • نورانی
      • حضورانی
      • احمدانی
      • اللہ بخش زئی

علاقے

ترمیم

مشاہیر=

ترمیم

حوالہ جات

ترمیم
  • نسب نامہ جہریج (قبائل سندھ) 1936ء
  • تاریخ دودائی
  • تاریخ کرد
  • تاریخ طبرایٰ
  • بلوچستان تاریخ کے آئینے میں
  • بلوچ قبائل کی فہرست