جمشید انصاری
پیدائش: 31 دسمبر 1942ء
جمشید انصاری | |
---|---|
معلومات شخصیت | |
پیدائش | سنہ 1945ء سہارنپور |
وفات | 24 اگست 2005ء (59–60 سال) کراچی |
وجہ وفات | دماغ کا سرطان |
طرز وفات | طبعی موت |
شہریت | پاکستان برطانوی ہند |
عملی زندگی | |
پیشہ | اداکار ، ٹیلی ویژن اداکار |
IMDB پر صفحات | |
درستی - ترمیم |
وفات:24 اگست2005ء
ٹیلی ویژن اور فلم کے مزاحیہ اداکار۔ ہندوستان میں پیدا ہوئے۔ قیام پاکستان کے بعد ان کا خاندان پاکستان منتقل ہو گیا۔ گریجویشن کے بعد جمشید لندن چلے گئے جہاں انھوں نے کچھ عرصہ بی بی سی میں کام کیا۔ اور ٹی وی پروڈکشن کے سرٹیفکٹ کورس کیے۔ لندن میں قیام کے دوران انھوں نے شوکت تھانوی کے لکھے ہوئے ڈرامے ’ سنتا نہیں ہوں بات‘ پیش کیا۔ وہ انیس سو اڑسٹھ میں واپس پاکستان آئے اور پی ٹی وی میں کام شروع کیا۔ انھوں نے اپنے کریئر کا آغاز ڈراما ’ جھروکے‘ سے کیا۔ جمشید نے درجنوں ٹی وی ڈراموں میں کام کیا۔ ان کے شہرہ آفاق ڈراموں میں گھوڑا گھاس کھاتا ہے، کرن کہانی، انکل عرفی، ان کہی، تنہائیاں، زیر زبر پیش، شوشہ، وغیرہ شامل ہیں۔ انھوں نے دو درجن کے قریب قومی سطح کے فن کے ایوارڈ بھی حاصل کیے۔ ان کے کچھ مکالمے ’چقو ہے میرے پاس‘ ’ زور کس پے ہوا‘ اور’قطعی نہیں‘ وغیرہ عام لوگوں میں بہت زیادہ مقبول ہوئے۔ سر میں رسولی کی وجہ سے کراچی میں وفات پائی۔