جمہوریہ کانگو میں عام انتخابات، 2018ء

جمہوریہ کانگو میں عام انتخابات 30 دسمبر 2018ء کو منعقد ہوئے۔ یہ انتخابات موجودہ صدر جوزف قبیلہ[1] کے جانشین صدر اور قومی اسمبلی جمہوریہ کانگو کے 500 ارکان اور 750 اضلاعی کونسل کو متخب کرنے کے لیے منعقد کے گئے تھے۔[2]

آئین جمہوریہ کانگو کے مطابق صدر قبیلہ کی دوسری اور آخری مدت 20 دسمبر 2016ء کو مکمل ہوئی۔[3] عام انتخابات 27 نومبر 2016ء کو ہونا طے پایا تھا لیکن اسے 2017ء کے اواخر تک ملتوی کر دیا گیا۔[4] تاہم انتخابات میں مزید تاخیر کی گئی تو ملکی اور بین الاقوامی دباؤ پڑنا شروع ہوا اور بالاخر 23 دسمبر 2018ء کو انتخابات ہوئے۔ تاہم اس میں بھی 20 دسمبر 2018ء کو ایک ہفتہ کی تاخیر ہوئی کیونکہ الیکشن کمیشن کے دفتر میں آگ لگ گئی تھی جس سے 8000 الیکٹرانک ووٹنگ مشینیں نذر آتش ہوگئیں۔[5] دستور کے مطابق موجودہ صدر تیسری مدت کے لیے اہل نہیں تھے۔[6] خود انھوں نے اور ان کی پارٹی پپلز پارٹی فار ریکننسٹرکشن اینڈ ڈیموکریسی نے ایمانویل رمضانی شادری[7] کی امیدواری میں اپنا تعاون پیش کیا مگر انھوں نے خود آزاد امیدوار کی حیثیت سے انتخابات میں حصہ لیا۔

حوالہ جات ترمیم

  1. Uncertainty as DRC sets election date to replace Kabila الجزیرہ, 9 November 2017
  2. DR Congo election: 17 dead in anti-Kabila protests بی بی سی نیوز, 29 September 2016
  3. DR Congo sets elections for December 2018 African Medias, 5 November 2017
  4. "Présidentielle en RDC : la Ceni reporte les élections au 30 décembre 2018"۔ Jeuneafrique.com۔ 20 December 2018۔ اخذ شدہ بتاریخ 30 دسمبر 2018 
  5. DRC crisis: aide says Kabila not standing in elections دی گارڈین, 7 February 2018
  6. "Joseph Kabila says he will not run again in Congo"۔ دی اکنامسٹ۔ 8 August 2018۔ اخذ شدہ بتاریخ 08 اگست 2018 
  7. "DR Congo opposition picks joint presidential candidate"۔ Yahoo News۔ Agence France-Presse۔ 11 November 2018۔ 30 ستمبر 2020 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 11 نومبر 2018