جناتی دنیا(ناول )
جناتی دنیا مظہر کلیم کا عمران سیریز پر لکھا گیا۔ایک شاہکار ناول ہے
تعارف
الرؤف
خیر و شر کے درمیان ہوائی مخلوق کے درمیان جنگ پر لکھا گیا ایک دلچسپ ناول ۔۔۔ جس میں عمران کو اپنی غیر سرکاری ٹیم کے ساتھ شامل ہونا پڑا ۔۔
ایسے حساس اور پیچیدہ موضوع پر لکھنا یقیناً بہت مشکل اور محنت طلب کام ہے ۔۔۔
یہ موضوع بھی ایسا ہے جس کے بارے میں عام لوگ یہی سمجھیں گے کہ سب خیالی اور فرضی ہے ۔۔
لیکن جو لوگ اس بارے میں معلومات رکھتے ہیں انھیں حقیقت کے بہت قریب لگے گا ۔۔۔۔
جنات سے بچنے کے لیے مضبوط کردار ، پاکیزگی اور روحانیت کے بارے میں جو لکھا گیا وہ بالکل درست اور حقیقی ہے ۔۔
عام انسان کی نسبت مضبوط اور طاقتور اعصاب والے لوگوں کو کنٹرول کرنا جنات کے لیے واقعی مشکل اور مشقت طلب کام ہوتا ہے ۔۔
عمران کو جو طریقہ جنات کو کنٹرول کرنے کے لیے بتایا گیا اس میں واقعی جڑی بوٹیوں اور خوشبوؤں کا بڑا عمل دخل بھی ہوتا ہے لیکن اس کے لیے متعلقہ شخص کا عامل ہونا ضروری ہے ۔۔
عملیات کے بغیر کسی عامل کی مدد سے ہوائی مخلوق سے محفوظ تو رہا جا سکتا لیکن ان سے نمٹا نہیں جا سکتا ۔۔۔ جبکہ یہاں عمران صرف معلومات کے ساتھ ہی نمٹتا دکھایا گیا ۔۔
۔
کچھ چیزوں کو متبادل کے طور پر پیش کیا گیا ۔۔
مثلاً جن کا انسان کے سامنے انسانی شکل میں آنا اور کلام کرنا ۔۔
اور ہوائی چیزوں کو جلانا یا فنا کرنا
جنوں کو عام طور پر انسانوں کے درمیان رہنے کے لیے انسانی یا حیوانی جسم چاہیے ہوتا ہے ۔۔ اکثر کالی بلی میں پائے جاتے ہیں ۔۔
جس انسانی جسم میں موجود ہوں وہ انسان ہوائی چیزوں کے زیر اثر ایسا کام بھی کر جاتا جو بظاہر ناممکن ہوتا ۔۔۔ مثلاً بہت مشقت طلب کام آسانی سے کر لینا یا بہت زیادہ وزن اٹھا لینا جو عام طور پر ہلانا بھی مشکل ہو ۔۔۔۔
اس پر بہت تفصیلی اور لمبا چوڑا لکھا جا سکتا ۔۔ لیکن اب بات اختتام کی طرف لے جاؤں ۔۔۔
یہ ایسے کام ہیں جو نہ تو ہر انسان کر سکتا اور نہ ہہ اپنی مرضی سے چھوڑ سکتا ۔۔۔
اینڈ پر بہت اچھا سبق دیا گیا کہ جو لوگ یہ کام کرتے دراصل ان کی ڈیوٹی لگی ہوتی اور انسانیت کی بھلائی کے لیے ڈیوٹی سر انجام دینے والے عام لوگ نہیں ہوتے ۔۔۔