{{نقل:ساحر تخلیق مضمون/مضمون |عنوان=جناح گارڈن اسلام آباد |وضاحت=یہ ایک کو آپریٹیو ہاؤسنگ سوسائٹی ہے جو اسلام آباد ہائی وے کے ساتھ واقع ہے۔ یہ ایک فیڈرل ایمپلائز کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی ہے، اس میں پانچ مرلہ، چھ مرلہ، سات مرلہ، دس مرلہ، چودہ مرلہ اور بیس مرلہ کے رہائشی پلاٹس ہیں۔ نیز چار مرلہ، پانچ مرلہ، ایک کنال اور دو کنال کے کمرشل پلاٹس بھی موجود ہیں۔ اس کا ایک راستہ ہائی وے سے سواں گارڈن کے سامنے سے ہے، جو کیپیٹل انکلیو سوسائٹی اسلام آباد سے ہوتا ہوا جناح گارڈن اسلام آباد تک آتا ہے، دوسرا راستہ ہائی وے سے اینکریج فلائی اوور سے اینکریج روڈ سے جناح گارڈن تک آتا ہے۔ اس سوسائٹی میں بجلی، پانی اور گیس کی سہولیات موجود ہیں، پانی کی سپلائی ٹیوب ویلز کے ذریعے سے سوسائٹی تک آتی ہے، پھر سوسائٹی انتظامیہ نے اس پانی کو گھروں اور پلازوں تک پہنچانے کا بہترین انتظام کیا ہوا ہے، جو پہنچ رہا ہے۔