جنرل موٹرز کارپوریشن یا جنرل موٹرز دنیا میں گاڑیاں بنانے والا سب سے بڑا ادارہ ہے۔ اس کا تعلق امریکا سے ہے اس کی ابتدا 1908ء سے ہوئی۔ ساری دنیا میں اس کے لیے 327،000 لوگ کام کرتے ہیں۔ امریکا کے علاوہ 32 اور ممالک میں اس کی گاڑیاں بنتی ہیں۔ 2005 میں جنرل موٹرز نے 91 لکھ 70 ہزار کاریں اور ٹرک بنائے۔ جنرل موٹرز کی مشہور گاڑیوں ميں بیوک، کیڈلک، شیورلٹ، ڈیوو، ہمر، اوپل اور پونٹیک ہیں۔

جنرل موٹرز کے صدر دفاتر