جنسی امتیاز
جنسی امتیاز (Sexism) یا جنسی تعصب (gender discrimination) کسی شخص کی جنس یا صنف کی بنیاد پر تعصب یا امتیاز ہے۔[1] صنفی امتیازی رویے کی بنیاد صنفی کردار کے روایتی دقیانوسی تصورات ہو سکتے ہیں، [2][3] اور ایک ایسا تصور ہو سکتا ہے جس میں ایک صنف کو فطری یا پیدائشی طور پر دوسری صنف سے بہتر سمجھا جاِئے۔[4] ایک ملازمت کے درخواست گزار کو امتیازی سلوک کا سامنا ہو سکتا ہے یا (ملازمت ملنے کی صورت میں) اس کی مخالف جنس کے ہم مرتبہ کے مقابلے میں غیر مساوی معاوضہ یا دیگر سہولیات کے حصول میں مشکلات کا سامنا ہو سکتا ہے۔[5] انتہائی جنسی امتیاز جنسی طور پر ہراساں کرنا، عصمت دری اور جنسی تشدد کی دیگر اقسام کو فروغ دے سکتا ہے۔[6]
حوالہ جات
ترمیم- ↑ "Sexism - Definition and More from the Free Merriam-Webster Dictionary"۔ Merriam-webster.com۔ August 31, 2012۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ July 20, 2013
- ↑ Matsumoto, 2001. P.197.
- ↑ Nakdimen KA The American Journal of Psychiatry [1984, 141(4):499-503]
- ↑ [Doob, Christopher B. 2013. Social Inequality and Social Stratification in US Society. Upper Saddle River, NJ: Pearson Education, Inc.]
- ↑ Macionis, Gerber, John, Linda (2010). Sociology 7th Canadian Ed. Toronto, Ontario: Pearson Canada Inc.. pp. 298.
- ↑ [Forcible Rape Institutionalized Sexism in the Criminal Justice System| Gerald D. Robin Division of Criminal Justice, University of New Haven]