یکم جولائی 2020ء کو خطہ جنوبی پنجاب کے لیے سول بیوروکریسی اور پولیس بیوروکریسی کے انتظامی سیکرٹریٹ کا قیام عمل ہیں آیا۔ 30 جون 2020ء کو زاہد اختر زمان کی تقرری بطور پہلے اور تاریخی ایڈیشنل چیف سیکریٹری اور انعام غنی کی تقرری بطور پہلے ایڈیشنل انسپیکٹر جنرل آف پولیس کے کی گئی۔ وزیراعلٰی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار نے ان دونوں انتظامی سربراہان سے خصوصی ملاقات میں نیک تمناؤں کے بعد جنوبی پنجاب کے معاملات اور مسائل بارے تبادلہ خیال کیا ۔ ان دونوں سربراہان نے دو جولائی 2020ء کو خطے کے انتظامی سیکرٹریٹ میں باقاعدہ طور پر اپنی ذمہ داریاں سنبھال لیں۔ یہ انتظامی سول سیکرٹریٹ صوبہ پنجاب کے چیف سیکریٹری کے ماتحت سرائیکی وسیب کے تین ڈویژن (بہاولپور، ملتان اور ڈیرہ غازی خان) کے تیرہ اضلاع کا نظام چلاتا ہے۔ [1]

جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ
صوبہ پنجاب کے ماتحت سرائیکی وسیب کا انتظامی سیکرٹریٹ
قیادت
ایڈیشنل چیف سیکریٹری
فواد ہاشم ربانی
ایڈیشنل انسپکٹر جنرل آف پولیس
محمد کامران خان
مقام ملاقات
جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ، بہاولپور، ملتان
جنوبی پنجاب

انتظامی اختیارات

جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے قیام کے بعد حکومت پنجاب کی طرف سے بیورو کریسی کے اختیارات اسے دے دیے گئے۔ پنجاب رولز آف بزنس میں ترمیم کردی گئی۔ جنوبی پنجاب کے انتظامی اختیارات، ایڈیشنل چیف سیکرٹری جنوبی پنجاب کو مل گئے۔ سرائیکی وسیب کا یہ انتظامی سیکرٹریٹ صوبہ پنجاب کی حکومت کے ماتحت ہے۔

جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے قیام پر وزیر اعظم پاکستان، عمران احمد خان کا اظہار خیال

وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا کہ جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے قیام سے پی ٹی آئی حکومت نے جنوبی پنجاب کے عوام سے کیا گیا وعدہ وفا کیا ہے، ماضی میں جنوبی پنجاب کے عوام اور ان کے مسائل کے حل کو نظر انداز کیا جاتا رہا، جنوبی پنجاب کے لیے علاحدہ سالانہ ترقیاتی پروگرام سے علاقے میں تعمیر و ترقی کا نیا باب روشن ہو گا، اختیارات کی منتقلی کو مرحلہ وار آگے بڑھایا جائے، عوام کی زندگیوں میں بہتری لانا پی ٹی آئی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ وزیر اعظم آفس کے میڈیا آفس سے جاری بیان کے مطابق ان خیالات کا اظہار انھوں نے جمعہ 4 ستمبر 2020ء کو اپنی زیر صدارت جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے قیام اور ورکنگ کے حوالے سے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی موجود جبکہ وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار، وزیر خزانہ پنجاب مخدوم ہاشم جوان بخت ، چیف سیکرٹری پنجاب، ایڈیشنل چیف سیکرٹری برائے جنوبی پنجاب اور ایڈیشنل آئی جی جنوبی پنجاب وڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شریک تھے۔ اجلاس میں وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کی جانب سے جنوبی پنجاب کے عوام کی امنگوں کی تکمیل کے حوالے سے عملی اقدامات، جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے قیام ، انتظامی اختیارات کی منتقلی اور عوام کے احساس محرومی کو ختم کرنے اور ان کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کیے جانے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے قیام سے پی ٹی آئی حکومت نے جنوبی پنجاب کی عوام سے کیا گیا وعدہ وفا کیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کی جانب سے اٹھائے جانے والے عملی اقدامات کو جہاں عوام میں بے پناہ پزیرائی ملی ہے وہاں اپنی شناخت کے حوالے سے جنوبی پنجاب کے عوام میں امید پیدا ہوئی ہے۔ وزیرِ خارجہ نے آئندہ سال بجٹ کے حوالے سے جنوبی پنجاب کے لیے علاحدہ سالانہ ترقیاتی پروگرام اور پنجاب پبلک سروس کمیشن کے تحت ملازمتوں اور دیگر نوکریوں کے حوالے سے جنوبی پنجاب کے عوام کے لیے کوٹے کی تجویز پیش کی۔ وزیرِ اعلیٰ پنجاب نے جنوبی پنجاب سیکرٹرٹ کے حوالے سے اب تک ہونے والی پیش رفت پر بریفنگ دیتے ہوئے وزیرِ اعظم کو بتایا کہ جنوبی پنجاب کے لیے سیکرٹریٹ کا قیام عمل میں لایا جا چکا ہے، اس حوالے سے پنجاب گورنمنٹ کے رولز آف بزنس میں ترمیم کی جا چکی ہے۔ [2]

جنوبی پنجاب سول سیکرٹریٹ کا انتظامی ڈھانچہ

جنوبی پنجاب (سرائیکی وسیب) سیکرٹریٹ کے سربراہان کی تفصیل درج ذیل ہے۔[3]

ایڈیشنل چیف سیکریٹری (ACS)

  1. زاہد اختر زمان، 30 جون 2020ء تا مارچ 2021 [4]
  2. سیف انجم، مارچ 2021ء تا اپریل 2021ء، [5]
  3. کیپٹن (ر) ثاقب ظفر، اپریل 2021ء تا 8 مارچ 2024ء[6]
  4. فواد ہاشم ربانی، 8 مارچ 2024ء تا حال

ایڈیشنل آئی جی پولیس (AIG Police)

  1. انعام غنی، 30 جون 2020ء سے 8 ستمبر 2020ء
  2. حافظ عبد الغفار قیصرانی، 8 ستمبر 2020ء سے 25 ستمبر 2020ء (اضافی چارج)
  3. کیپٹن (ر) ظفر اقبال، 25 ستمبر 2020ء سے تاحال
  4. جاوید اکبر ریاض، مارچ 2022ء، بطور قائمقام اے آئی جی جنوبی پنجاب
  5. احسان صادق، مارچ 2022ء سے 27 دسمبر 2022ء[7]
  6. صاحبزادہ محمد شہزاد سلطان، 27 دسمبر 2022ء تا 29 جنوری 2023ء
  7. مقصود الحسن، 29 جنوری 2023ء سے 29 جنوری 2024ء
  8. محمد کامران خان، 4 فروری 2023ء سے تاحال

جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ میں شامل محکمے

جنوبی پنجاب کے انتظامی سیکرٹریٹ میں مندرجہ ذیل محمکہ جات شامل کیے گئے ہیں جن کے سیکرٹریز یا سربراہان اپنے فرائض سر انجام دے رہے ہیں۔ [8]

  1. دفتر ایڈیشنل چیف سیکرٹری
  2. سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ
  3. داخلہ
  4. صحت
  5. محکمہ اسکول ایجوکیشن
  6. اعلیٰ تعلیم
  7. زراعت
  8. پلاننگ اینڈ ڈیویلپمنٹ
  9. لائیو سٹاک اینڈ ڈیری ڈیویلپمنٹ
  10. لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈیویلپمنٹ
  11. ہاؤسنگ، اربن ڈیویلپمنٹ اینڈ پبلک ہیلتھ انجینئری
  12. آبپاشی
  13. جنگلات
  14. کمیونیکیشن اینڈ ورکس
  15. محکمہ مال (ریونیو)
  16. جنوبی پنجاب پولیس اور متعلقہ ادارے
  17. اسپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن

حوالہ جات

  1. "آرکائیو کاپی"۔ 2021-04-22 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2020-09-26
  2. https://urdu.app.com.pk/urdu/2020/09/%D8%AC%D9%86%D9%88%D8%A8%DB%8C-%D9%BE%D9%86%D8%AC%D8%A7%D8%A8-%D8%B3%DB%8C%DA%A9%D8%B1%D9%B9%D8%B1%DB%8C%D9%B9-%DA%A9%DB%92-%D9%82%DB%8C%D8%A7%D9%85-%D8%B3%DB%92-%D9%BE%DB%8C-%D9%B9%DB%8C-%D8%A2%D8%A6/[مردہ ربط]
  3. https://www.facebook.com/groups/seraikitehreek/permalink/3318592354904141/
  4. "آرکائیو کاپی"۔ 2020-07-02 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2020-09-26
  5. https://m.facebook.com/story.php?story_fbid=2576424575991398&id=100008716420834
  6. https://jassaraftab.com/addl-chief-secretary-south-punjab/
  7. https://www.facebook.com/100007096123093/posts/3141527316093775/
  8. https://urdu.siasat.pk/news/2020-08-18/news-47139[مردہ ربط]